Categories: کھیل کود

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز پر شکوک و شبہات کے بادل، پی سی بی نے کیمپ اور ٹیم سلیکشن پر پابندی عائد کر دی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز پر شکوک و شبہات کے بادل، پی سی بی نے   کیمپ اور ٹیم سلیکشن پر پابندی عائد کر دی

کراچی، 21اگست (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور میں ہفتہ سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ اور اگلے ماہ سری لنکا میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کے اعلان کو روک دیا ہے۔ طالبان کو اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان کو گزشتہ دو دہائیوں کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔ ایسی صورتحال میں پی سی بی چاہتا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) اس بات کی تصدیق کرے کہ سیریز ہو گی۔ اس کے بعد ہی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ سیریز 3 ستمبر سے سری لنکا کے ہمبن ٹوٹا میں شروع ہونے والی ہے۔ سری لنکن بورڈ (ایس ایل سی) اے سی بی کی جانب سے میچز کی میزبانی کرے گا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ افغانستان کرکٹ حکام نے ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ ان کے کھلاڑی کب کولمبو   کابل  سے روانہ ہوں گے اور میچوں کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسے ہی سیریز سے متعلقہ معلومات موصول ہوتی ہیں کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا اور ٹیم کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

معلومات کے مطابق، اے سی بی طالبان اور امریکی فوجیوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، جو کابل ہوائی اڈے پر تمام طیاروں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ ایک سینئر افغان کرکٹ عہدیدار نے کہا کہ وہ جلد اجازت اور معلومات حاصل کریں گے کہ ان کے کھلاڑی کیسے اور کب کابل سے کولمبو جائیں گے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور پیسرس، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی سمیت سینئر کھلاڑیوں کو سیریز کے لیے آرام کی توقع ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلی دو طرفہ سیریز ہے۔ ان چار کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے خود کو تازہ دم کرنے کے لیے آرام دیا جا رہا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے ممالک میں افغانستان بھی شامل ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago