Categories: کھیل کود

کامن ویلتھ گیمز2022: بھارت کی لان باؤلز ویمنز فور ٹیم نے تاریخ رقم کی، ہندوستان کے لیے چوتھا طلائی کا تمغہ حاصل کیا

بھارت کی خواتین فور ٹیم نے منگل کو 2022 کے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لان باؤلز ویمنز فور ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔ لولی چوبے (لیڈ)، پنکی (سیکنڈ)، نین مونی سیکیا (تھرڈ) اور روپا رانی ٹرکی (اسکپ) کی بھارتی خواتین فور ٹیم نے اس سنسنی خیز اور اتار چڑھاؤ بھرے خطابی میچ میں جنوبی افریقہ کو 10۔17 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔

بھارتی ٹیم نے میچ میں شروع سے ہی اپنا دباؤ برقرار رکھا اور اینڈ 7 تک 2۔8 کی برتری حاصل کی لیکن اس کے بعد جنوبی افریقہ نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اینڈ 11 کے بعد ہندوستان پر 8۔10 کی برتری حاصل کر لی۔ تاہم اس کے بعد بھارتی ٹیم نے میچ 10۔17 سے جیت کر طلائی تمغہ پر قبضہ جما لیا۔

کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں لان بال میں یہ ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے۔ اس طرح برمنگھم میں ملک کو چوتھا گولڈ میڈل حاصل ہوا۔

لان باؤلز کے قواعد

لان باؤل کے اصول آسان ہیں۔ اس کھیل میں ایک گیند کو میدان میں رول جاتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ گیند کو جتنا ممکن ہو سکے 'جیک' کے قریب لایا جائے۔ 'جیک' وہ ہدف ہے جہاں گیند کو پہنچانا ہوتا ہے۔ جو کھلاڑی یا ٹیم  اپنے حریف کھلاڑی یا مخالف ٹیم کے مقابلے جیک کے زیادہ قریب بال کو پہنچاتا ہے، وہ فاتح قرار دیا جاتا ہے۔

لان بولنگ کے چار فارمیٹس ہیں جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹیم آف تھری اور ٹیم آف فور شامل ہیں جنہیں ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد کے مطابق تقسیم کیا جاتا ہے۔ ہر ایک کے لیے مردوں اور خواتین کے تمغے کے الگ الگ مقابلے ہیں۔ سنگلز میچوں میں پہلے 21 پوائنٹس حاصل کرنے والا کھلاڑی فاتح ہے۔ دیگر تمام فارمیٹس میں گیند کو 18 الگ الک اینڈ سے بال کو رول کیا جاتا ہے اور سب سے زیادہ پوائنٹس بنانے والی ٹیم فاتح ہوتی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago