Categories: تفریح

گتھی اور ’ڈاکٹرمشہور گلاٹی‘ کے کرداروں نے سنیل گروور کودلائی گھر گھر میں پہچان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>برتھ ڈے اسپیشل 3 اگست</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مشہور گلاٹی اور گتھی کے نام سے مشہور کامیڈین سنیل گروور 3 اگست 1977 کو ہریانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ سنیل گروور نے پنجاب یونیورسٹی، چنڈی گڑھ سے تھیٹر میں ماسٹرز کیا اور اپنے کیریئر کا آغاز 1995 میں آنجہانی اداکار اور کامیڈین جسپال بھٹی کے ساتھ کامیڈی شو ’فل ٹینشن‘ سے کیا۔ اس کے بعد سنیل کو سب ٹی وی کے پہلے سائلینٹ شو گنٹور گوں میں بھی سامعین کو ہنساتے ہوئے نظرآئے تھے۔ اس کے علاوہ سنیل کئی ٹیلی ویژن شوز میں بطور میزبان بھی نظر آئے لیکن انہیں شہرت کلرز ٹی وی کے کامیڈی شو ’کامیڈی نائٹ ود کپل‘ سے ملی۔ اس شو میں سنیل ایسے کرداروں میں نظر آئے جس کے لیے انہیں کافی شہرت ملی، اس شو میں انہوں نے رنکو بھابھی، مشور گلاٹی اور گتھی کے کردار میں شائقین سے خوب داد حاصل کی اور اپنی کامیڈی اور اداکاری سے لاکھوں ناظرین کے دل جیت لیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے علاوہ سنیل چھوٹے پردے پر کامیڈی شو فل ٹینشن، پروفیسر منی پلانٹ، کیا آپ پانچویں فیل چمپو ہیں، کامیڈی سرکس، کانپور والے کھرانہ وغیرہ میں بھی نظر آئے ہیں۔ چھوٹے پردے کے علاوہ سنیل نے بڑے پردے پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ سنیل پہلی بار بڑے پردے پر 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پیار تو ہونا ہی تھا‘ میں چھوٹے کردار میں نظر آئے۔ کاجول اور اجے دیوگن کی اس فلم میں سنیل نے حجام کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد وہ دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ، انسان، غزنی، ضلع غازی آباد، ہیروپنتی، گبر از بیک، ویشاکھی لسٹ، باگھی، بھارت وغیرہ جیسی فلموں میں بھی نظر آئے۔ سنیل سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔سنیل گروور کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو ان کی اہلیہ کا نام آرتی ہے اور وہ ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ سنیل اور آرتی کا ایک بیٹا موہن ہے۔ورک فرنٹ کی بات کریں تو سنیل گروور جلد ہی امیتابھ بچن اور رشمیکا مندنا کے ساتھ فلم گڈ بائی اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم جوان میں اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago