Categories: کھیل کود

کامن ویلتھ گیمز 2022 کا باضابطہ طور پر اختتام، 2026 کے لیے وکٹوریہ کے گورنر کو سپرد کیا گیا پرچم

برمنگھم، 9 اگست (انڈیا نیرٹیو)

کامن ویلتھ گیم 2022 پیر کو برمنگھم کے الیگزینڈر اسٹیڈیم میں ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ کامن ویلتھ گیمز کا پرچم وکٹوریہ کے گورنر کو پیش کیا گیا۔ ا?سٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ 2026 میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرے گی۔

فلیگ ہینڈ اوور تقریب برمنگھم سے وکٹوریہ کو دولت مشترکہ کھیلوں کے باضابطہ ہینڈ اوور کی علامت ہے، جو جیلونگ، بلاریٹ، بینڈیگو اور گِپس لینڈ میں پہلا ملٹی سٹی کامن ویلتھ گیم ہوگا۔ پرنس ایڈورڈ، ارل ا?ف ویسیکس نے 2022 کے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے ختم ہونے کا اعلان کیا۔

پہلے سے کہیں زیادہ کھیلوں کے انعادات کے ساتھ، برمنگھم 2022 اب تک کا سب سے بڑا کامن ویلتھ گیمز رہا ہے۔ گذشتہ 11 دنوں میں 5000 سے زیادہ ایتھلیٹس نے مقابلہ کیا ہے۔ برمنگھم کے الیگزینڈر اسٹیڈیم میں منعقدہ اختتامی تقریب میں گولڈ میڈلسٹ ٹیبل ٹینس کھلاڑی اچنتا شرتھ کمل اور باکسر نکہت زرین ہندوستانی دستے کے پرچم بردار تھے۔ سی ڈبلیو جی میں 2022 گولڈ میڈلسٹ پی وی سندھو اور مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ افتتاحی تقریب میں ہندوستان کے پرچم بردار تھے۔

ہندوستان 22 طلائی، 15 چاندی اور 23 کانسے کے تمغے اور کل 61 تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں چوتھے مقام پر رہا۔ ہندوستان نے کشتی میں چھ گولڈ سمیت 12 تمغوں کے ساتھ تمغوں کی تعداد میں سرفہرست مقام حاصل کیا جبکہ ویٹ لفٹنگ میں 10 تمغے شامل تھے۔ مردوں کی ہاکی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا، جو اس ایڈیشن میں ہندوستان کے لیے آخری کامن ویلتھ گیمز 2022  تمغہ تھا۔

آسٹریلیا 178 تمغوں (67 طلائی، 57 چاندی، 54 کانسے) کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ میزبان انگلینڈ 175 تمغوں (56 گولڈ، 65 چاندی، 53 کانسے) کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

28 جولائی سے 8 اگست تک، برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں تقریباً 200 ہندوستانی کھلاڑیوں نے 16 مختلف کھیلوں میں تمغوں کے لیے مقابلہ کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago