برمنگھم، 9 اگست (انڈیا نیرٹیو)
کامن ویلتھ گیم 2022 پیر کو برمنگھم کے الیگزینڈر اسٹیڈیم میں ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ کامن ویلتھ گیمز کا پرچم وکٹوریہ کے گورنر کو پیش کیا گیا۔ ا?سٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ 2026 میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرے گی۔
فلیگ ہینڈ اوور تقریب برمنگھم سے وکٹوریہ کو دولت مشترکہ کھیلوں کے باضابطہ ہینڈ اوور کی علامت ہے، جو جیلونگ، بلاریٹ، بینڈیگو اور گِپس لینڈ میں پہلا ملٹی سٹی کامن ویلتھ گیم ہوگا۔ پرنس ایڈورڈ، ارل ا?ف ویسیکس نے 2022 کے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے ختم ہونے کا اعلان کیا۔
پہلے سے کہیں زیادہ کھیلوں کے انعادات کے ساتھ، برمنگھم 2022 اب تک کا سب سے بڑا کامن ویلتھ گیمز رہا ہے۔ گذشتہ 11 دنوں میں 5000 سے زیادہ ایتھلیٹس نے مقابلہ کیا ہے۔ برمنگھم کے الیگزینڈر اسٹیڈیم میں منعقدہ اختتامی تقریب میں گولڈ میڈلسٹ ٹیبل ٹینس کھلاڑی اچنتا شرتھ کمل اور باکسر نکہت زرین ہندوستانی دستے کے پرچم بردار تھے۔ سی ڈبلیو جی میں 2022 گولڈ میڈلسٹ پی وی سندھو اور مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ افتتاحی تقریب میں ہندوستان کے پرچم بردار تھے۔
ہندوستان 22 طلائی، 15 چاندی اور 23 کانسے کے تمغے اور کل 61 تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں چوتھے مقام پر رہا۔ ہندوستان نے کشتی میں چھ گولڈ سمیت 12 تمغوں کے ساتھ تمغوں کی تعداد میں سرفہرست مقام حاصل کیا جبکہ ویٹ لفٹنگ میں 10 تمغے شامل تھے۔ مردوں کی ہاکی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا، جو اس ایڈیشن میں ہندوستان کے لیے آخری کامن ویلتھ گیمز 2022 تمغہ تھا۔
آسٹریلیا 178 تمغوں (67 طلائی، 57 چاندی، 54 کانسے) کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ میزبان انگلینڈ 175 تمغوں (56 گولڈ، 65 چاندی، 53 کانسے) کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
28 جولائی سے 8 اگست تک، برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں تقریباً 200 ہندوستانی کھلاڑیوں نے 16 مختلف کھیلوں میں تمغوں کے لیے مقابلہ کیا۔