ریاض،24مارچ(انڈیا نیرٹیو)
سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر اورپرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور اعزازاپنے نام درج کوتے ہوئے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے فٹبالر بن گئے۔کرسٹیانو رونالڈو نے یورو کوالیفائر میں ’لینسکٹسٹن‘ کے خلاف کیریئر کا 197 واں انٹرنیشنل میچ کھیل کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے کویت کے فارورڈ بدرالمتاوا کو پیچھے چھوڑ کر یہ ریکارڈ بنایا۔یورو کوالیفائر میں پرتگال نے لینسکٹسٹن کے خلاف چار صفر سے کامیابی حاصل کی، اس میچ میں رونالڈو نے 2 گول اسکور کیے۔
اس سے قبل سعودی پرولیگ میں النصر کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایک میچ میں الوہدہ کلب کے خلاف4 گول کرکے 38 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے 500 کیریئر لیگ کے گول کے نشان کو عبور کرکے شاندار اعزاز حاصل کیا تھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے تصاویر کے ساتھ جاری پیغام میں لکھا کہ جیت کے ساتھ لیگ میں 500 گولز مکمل ہونے کا احساس ہی کچھ اور ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیگ کیریئر کے 500 گول کا سنگ میل عبور کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ میں النصر نے الوحدہ کو 0-4گول سے شکست دی تھی۔
اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ النصر کی جانب سے چاروں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے تھے۔پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کلب لیگ میں مجموعی طور پر 503 گول سکور کیے ہیں۔
پانچ بار کے بیلن ڈی اور جیتنے والے 38 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال دسمبر میں النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…