کھیل کود

کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی فٹبال کلب ’النصر‘چھوڑنے کی قیاس آرائیاں تیز

ریاض، یکم مئی(انڈیا نیرٹیو)

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ سعودی فٹبال کلب النصر کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ میں واپس جانے پر غور کر رہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب چھوڑنے کا فیصلہ وہاں کی تہذیب میں خود کو ڈھالنے میں ناکامی اور زبان کو سمجھنے میں درپیش مشکلات کی وجہ سےکیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، ریال میڈرڈ کے صدر فلورنٹینو پیریز نے انہیں فٹبال کلب میں بطور ایمبیسیڈر شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کرسٹیانو رونالڈو ریال میڈرڈ کے ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کو قبول کرلیتے ہیں تو بالآخر اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ اپنے طویل فٹبال کریئر سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو رواں سال فروری میں 38 سال کے ہو گئے تھے اور تب سے ہی ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اب وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔وہ اپنے فٹبال کیریئر کے 800 سے زائد گول کے ساتھ اب تک کے فٹبال کے سب سے نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago