Categories: کھیل کود

ہدف کو نشانہ بنانے میں ماہر دیپیکا کماری ہیں بھارت کی شان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارتی خاتون  تیر انداز دیپیکا کماری 13 جون 1994 کو رانچی میں پیدا ہوئیں۔ گھر میں تیر اندازی کا ماحول نہیں تھا کیوں کہ والد آٹو ڈرائیور تھے جب کہ ان کی والدہ رانچی میڈیکل کالج میں نرس تھیں۔ دیپیکا کی والدہ کے مطابق، وہ ایک ہدف بنا لیتی ہین تو پھر اسے مکمل کر کے ہی چھوڑتی ہیں اور یہی بات ان کی تیر اندازی میں بھی جھلکتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دیپیکا کو تیر اندازی کا پہلا موقع 2005 میں اس وقت ملا جب انہوں نے پہلی بار ارجن آرچرری اکیڈمی   جوائن کیا تھا  اور پھر   سال2006 میں  ان کے پیشہ ورانہ کریئر کی شروعات ہوئی جب انہوں نے ٹاٹا تیر اندازی اکیڈمی جوائن کیا تھا۔  دیپیکا نے رواں سال میکسیکو کے شہر میریدا  میں منعقدہ عالمی چمپئن شپ میں کمپاؤنٹ سنگلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا اور ایسا کرنے والی دوسری ہندوستانی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سال 2009 میں، صرف 15 سال کی عمر میں دیپیکا نے امریکہ میں منعقدہ 11 ویں یوتھ آرچر  چمپئن شپ جیت کر اپنی موجودگی  ظاہر کی ۔ پھر 2010 میں انہوں نے ایشین گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے بعد، انہوں نے  اسی سال دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے سنگلز اور ٹیم کے ساتھ دو طلائی تمغے جیت کر ایک سنسنی  پیدا کر دی۔ 2010 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں، انہوں نے نہ صرف انفرادی مقابلوں میں طلائی تمغے جیتے بلکہ خواتین کی  ریکروٹیم کے لئے سونے کا تمغہ بھی جیتا۔ ہندوستان کے تیر اندازی کی تاریخ میں جب بھی سال 2010 کی بات کی جائے گی، تو یہ ملک کے ریکروو آرچر دیپیکا کی  کارکردگی کے لئے یقینا یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے سال 2011 اور 2015 میں ورلڈ چمپئن شپ میں چاندی کے تمغے جیتے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دیپیکا کی ان حیرت انگیز کامیابیوں کو دیکھ کر انہیں 2012 میں ارجن ایوارڈ ملا جب کہ 2016 میں صدر پرنب مکھرجی نے دیپیکا کو پدم شری سے نوازا ۔ 2014 میں، انہیں سال کے  ایف آئی سی سی آئی ا سپورٹس پرسن آف دی ایئر سے نوازا گیا تھا۔ دیپیکا نے 30 جون 2020 کو مرد آرچر اتانو داس سے شادی کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago