بھارتی خاتون تیر انداز دیپیکا کماری 13 جون 1994 کو رانچی میں پیدا ہوئیں۔ گھر میں تیر اندازی کا ماحول نہیں تھا کیوں کہ والد آٹو ڈرائیور تھے جب کہ ان کی والدہ رانچی میڈیکل کالج میں نرس تھیں۔ دیپیکا کی والدہ کے مطابق، وہ ایک ہدف بنا لیتی ہین تو پھر اسے مکمل کر کے ہی چھوڑتی ہیں اور یہی بات ان کی تیر اندازی میں بھی جھلکتی ہے۔
دیپیکا کو تیر اندازی کا پہلا موقع 2005 میں اس وقت ملا جب انہوں نے پہلی بار ارجن آرچرری اکیڈمی جوائن کیا تھا اور پھر سال2006 میں ان کے پیشہ ورانہ کریئر کی شروعات ہوئی جب انہوں نے ٹاٹا تیر اندازی اکیڈمی جوائن کیا تھا۔ دیپیکا نے رواں سال میکسیکو کے شہر میریدا میں منعقدہ عالمی چمپئن شپ میں کمپاؤنٹ سنگلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا اور ایسا کرنے والی دوسری ہندوستانی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
سال 2009 میں، صرف 15 سال کی عمر میں دیپیکا نے امریکہ میں منعقدہ 11 ویں یوتھ آرچر چمپئن شپ جیت کر اپنی موجودگی ظاہر کی ۔ پھر 2010 میں انہوں نے ایشین گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے بعد، انہوں نے اسی سال دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے سنگلز اور ٹیم کے ساتھ دو طلائی تمغے جیت کر ایک سنسنی پیدا کر دی۔ 2010 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں، انہوں نے نہ صرف انفرادی مقابلوں میں طلائی تمغے جیتے بلکہ خواتین کی ریکروٹیم کے لئے سونے کا تمغہ بھی جیتا۔ ہندوستان کے تیر اندازی کی تاریخ میں جب بھی سال 2010 کی بات کی جائے گی، تو یہ ملک کے ریکروو آرچر دیپیکا کی کارکردگی کے لئے یقینا یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے سال 2011 اور 2015 میں ورلڈ چمپئن شپ میں چاندی کے تمغے جیتے تھے۔
دیپیکا کی ان حیرت انگیز کامیابیوں کو دیکھ کر انہیں 2012 میں ارجن ایوارڈ ملا جب کہ 2016 میں صدر پرنب مکھرجی نے دیپیکا کو پدم شری سے نوازا ۔ 2014 میں، انہیں سال کے ایف آئی سی سی آئی ا سپورٹس پرسن آف دی ایئر سے نوازا گیا تھا۔ دیپیکا نے 30 جون 2020 کو مرد آرچر اتانو داس سے شادی کی۔