Categories: کھیل کود

پاکستان میں سینئر کرکٹر کی بے عزتی، شعیب اختر کی حمایت میں کیوں اترے لوگ؟

لائیو شو میں پاکستانی اینکر کے ذریعہ بے عزتی کئے جانے پر شعیب اختر نے چھوڑا شو، شائقین حمایت میں آئے

پاکستان کے سابق تیز گیندباز شعیب اختر ان چند کھلاڑیوں میں سے ہیں جو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر طرح کے تعلقات میں بہتری کی ہمیشہ سے وکالت کرتے رہے ہیں۔ ٹی۔20ورلڈکپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ پر اپنے تبصرے  کولے کر بھی وہ گذشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔  شعیب اکثر کرکٹ شوز میں بات کرتے اور اپنی رائے دیتے نظر آتے ہیں۔ شعیب پی ٹی وی کے ایسے ہی ایک اسپورٹس شو میں پہنچے تھے اور پاکستان کی کارکردگی کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ اس دوران ٹی وی اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز ایک بات پر سابق پاکستانی گیندباز سے ناراض ہو گئے اور دوران شو ہی انہیں شو چھوڑنے تک کو کہہ دیا۔ شعیب نے فوری طور پر شو چھوڑ دیا اور اس واقعے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے کافی حمایت مل رہی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ کا میچ 26 اکتوبر کو کھیلا گیا تھا اور اس میچ کے حوالے سے پی ٹی وی پر اسپورٹس لائیو شو چل رہا تھا جس میں شعیب اختر، ویو رچرڈس اور ثنا میر جیسے بڑے نام شامل تھے۔ نعمان نے شعیب اختر کو کسی معاملے پر شو چھوڑنے کو کہا جس کے بعد لائیو شو میں وقفہ لیا گیا۔ شو دوبارہ شروع ہوا تو شعیب اختر نے کہا کہ جس طرح سے نیشنل ٹی وی پر میرے ساتھ سلوک کیا گیا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ مجھے اس شو کا حصہ ہونا چاہیے اور میں پی ٹی وی سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور یہ کہہ کر وہاں سے چلے گئے۔

سوشل میڈیا پر شعیب کی حمایت میں مداح اب سامنے آ گئے ہیں اور اینکر نعمان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ ایسے لیجنڈ باؤلر کی توہین بالکل نہیں کی جانی چاہیے۔ نعمان نے اختر کو شو چھوڑنے کا کہا اور پھر اختر شو چھوڑ کر چلے گئے، یہ دونوں ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ جس کے بعد اختر نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پوری کہانی کیا تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago