Categories: کھیل کود

انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کیا کوالیفائی، اٹلی کو مزید کرنا ہوگا انتظار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ نے قطر میں اگلے سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے لیے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے لیکن فٹ بال کی مضبوط ٹیموں میں شمار کی جا تی رہی اٹلی کومزید انتظار کرنا ہوگا۔ اٹلی کی ٹیم کو چار سال پہلے کی طرح پھر سے پلے آف میں کھیلنا ہوگا۔ اٹلی نے شمالی آئرلینڈ کے خلاف اپنا میچ بغیر گول کے برابری پر کھیلا، جس سے یورپی چیمپیئن اپنے کوالیفائنگ گروپ میں سوئٹزرلینڈ کے بعددوسرے مقام پرہی۔ سوئٹزرلینڈ نے بلغاریہ کو 4-0 سے ہرا کر اٹلی کو پیچھے چھوڑ دیا اور گروپ سی میں سرفہرست رہ کر شاندار طریقے سے ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اٹلی اور سوئٹزرلینڈ اپنے آخری میچ میں یکساں 15 پوائنٹس کے ساتھ میدان میں اترے تھے۔ گول کے فرق کی وجہ سے اٹلی گروپ میں سرفہرست تھا، لیکن میچ ڈرا کھیلنے کی وجہ سے اس کے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات ختم ہو گئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سوئٹزرلینڈ کی طرح ہی انگلینڈ نے بھی قطر کا براہ راست ٹکٹ کٹوالیا۔ اس نے سان مارینو کو 10-0 کے بھاری فرق سے شکست دے کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ انگلینڈ نے کوالیفائنگ میں 39 گول کیے جوکہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ گول ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری کین نے چار گول کیے، جس سے انگلینڈ کی جانب سے ان کے  مجموعی گولس کی تعداد48 ہوگئی ہے۔ اب وہ وین رونی کے قومی ریکارڈ سے صرف پانچ گول پیچھے ہیں۔ کین نے اپنے تمام گول پہلے ہاف میں کئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ 1964 کے بعد  پہلا موقع ہے جب انگلینڈ کسی میچ میں اپنے گول میں دوہرے ہندسے تک پہنچا ہے۔ کین کے علاوہ ہیری میگوائر، ایملی اسمتھ رو، ٹائرون مِنگس، ٹیم ابراہم اور بوکایو ساکا نے بھی گول کئے۔ اسکاٹ لینڈ نے گروپ ایف کے فاتح ڈنمارک کو 2-0 سے ہرا کر کوالیفائنگ میں اپنی جیت کا سلسلہ بڑھا یا۔ اس کے ساتھ ہی اسکاٹ لینڈ بھی اٹلی کی طرح پلے آف میں میں حصہ لے گا۔ انگلینڈ کے گروپ میں پولینڈ آخری  میچ میں ہنگری کے خلاف 2-1 سے شکست کے باوجود دوسرے نمبر پر رہا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago