Categories: کھیل کود

ہاردک پانڈیا سے کسٹم نے قیمتی گھڑیاں ضبط کیں، آل راونڈرنے دی صفائی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا کا تنازعات سے پرانا ناطہ رہا ہے۔ وہ کبھی ٹی وی شو پرخواتین کو لے کر نازیبا تبصرے کرنے توکبھی کسی اور معاملے کو لے کر تنازعات میں پھنستے رہے ہیں۔اب وہ ایک نئے تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ ٹی۔20ورلڈ کپ کے بعددبئی سے واپس آتے وقت  ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی کروڑوں کی مالیت کی گھڑیاں ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم نے ضبط کی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی قیمت 5 کروڑ روپے ہے اور پانڈیا کے پاس نہ تو ان کے بل تھے اور نہ ہی انہوں نے اپنے سامان میں ان کا ذکر کیا۔ تنازعہ بڑھتے ہی پانڈیا نے خود اس پر وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گھڑیوں سے متعلق دستاویزات کسٹم کے حوالے کر دیئے ہیں اور ان کی قیمت 5 کروڑ نہیں بلکہ 1.5 کروڑ ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پانڈیا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا،’دبئی سے ممبئی ایئرپورٹ آنے کے بعد میں خود اپنے سامان کے ساتھ کسٹم کاؤنٹر پر گیا۔ میں نے انہیں دبئی سے خریدی گئی اشیا  کے بارے میں آگاہ کیا اور کسٹم ڈیوٹی بھی ادا کی۔ اس اعلان کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ محکمہ کسٹم نے مجھ سے خریداری کے دستاویزات مانگے تھے، جو میں نے جمع کراددیئے‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے مزید کہا’میں ہندوستانی قانون کا احترام کرتا ہوں۔ دبئی میں خریدی گئی گھڑیوں کی قیمت سوشل میڈیا پرجو بتائی گئی، وہ  غلط ہے۔ میں نے قانون کے مطابق گھڑیاں خریدی ہیں۔ اس کے تمام کاغذات میرے پاس ہیں۔ اس پر قواعد کے مطابق جو بھی ٹیکس لگایا گیا ہے، وہ ادا کر دیا گیا ہے۔ میں ملک کے قانون پر عمل کرنے والا انسان ہوں اور یہ  یقین دلاتا ہوں کہ میں ممبئی کسٹمس ڈپارٹمنٹ سے مکمل تعاون کروں گا۔ میں انہیں اس معاملے میں درکار قانونی دستاویزات فراہم کروں گا۔ مجھ پر قانون کی خلاف ورزی کا جو بھی الزام لگایا جا رہا ہے،وہ غلط ہے‘۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago