Categories: کھیل کود

انگلینڈ یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ یورو کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

نئی دہلی،08جولائی (انڈیا نیرٹیو)

یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ڈنمارک کو 1-2 سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے کھیل میں ہوا۔ انگلینڈ کا فیصلہ کن گول کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر کیا۔یورو کپ فٹبال میں دوسرا سیمی فائنل پہلے ہاف میں انتہائی سنسنی خیز رہا جب ڈنمارک کے ڈیمزگارڈ نے 30 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی۔ تاہم 39 ویں منٹ میں ڈنمارک کے سائمن کئیار نے اپنے ہی گول میں گیند پھینک کر اپنی ہی ٹیم کی برتری ختم کردی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں تابڑ توڑ حملے ہوئے مگر دونوں میں سے کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔ اضافی وقت کے 14ویں منٹ پر کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک کے ری باونڈ پر گول کرکے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری دلائی جو آخر وقت تک برقرار رہی۔1966کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انگلش ٹیم کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ انگلینڈ بھر میں جشن کا سماں ہے جبکہ ڈنمارک میں فضا سوگوار ہوگئی ہے۔

یورو کپ میں اس سے پہلے انگلینڈ دو مرتبہ تیسری پوزیشن تک پہنچ پایا تھا۔ 1966 ورلڈ کپ کا فائنل بھی ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور مغربی جرمنی کے درمیان کھیلا گیا تھا، جس میں انگلینڈ نے فٹبال کا پہلا ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ویمبلے اسٹیڈیم میں ہونے والے سیمی فائنل کو دیکھنے کے لئے 60 ہزار سے زائد شائقین موجود تھے۔یورو کپ کا فائنل اتوار کو انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان ویمبلے اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یورو 2020 کے فائنل میں انگلینڈ نے ڈنمارک کو 2-1 سے شکست دی

اسٹار پلیئر ہیری کین کے ذریعہ اضافی وقت میں ایک گول اسکور کی بدولت انگلینڈ نے ڈنمارک کو 2-1 سے شکست دے کر یورو 2020 کے فائنل میں داخلہ لے لیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی، انگلینڈ نے 1966 کے بعد پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے اور اب وہ11 جولائی (اتوار) کو ومبلے اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں اٹلی کا مقابلہ کرے گی۔

پہلے ہاف کے پہلے 20 منٹ تک انگلینڈ کا غلبہ ہوتا دکھائی دیا، اس دوران انگلینڈ نے ڈنمارک کے حصہ میں متعدد بار جارحانہ فٹ بال کھیلا، لیکن میکل ڈیمسگارڈ نے میچ کے 30 ویں منٹ میں ڈنمارک کو شاندار فری کک کے ساتھ برتری دلادی۔ اس کے ٹھیک نو منٹ بعد، ڈنمارک کے نگراں کپتان سیمون کیئر نے گیند کو اپنے گول میں پھینک دیا۔ اس خود کش گول کے ساتھ ہی انگلینڈ کو 1-1 سے برابری مل گئی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور 1-1 سے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بھرپور کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ میچ پھر اضافی وقت تک بڑھا جہاں 30 منٹ کا کھیل یہ فیصلہ کرتا کہ کون فائنل میں جائے گا، یا ٹائی ہونے کی صورت میں اس کا فیصلہ پنالٹی کے ذریعہ کیا جائے گا۔ لیکن اضافی وقت کے پہلے ہاف میں انگلینڈ کو پنلٹی مل گئی اور ہیری کین نے گول کیپر شمائیکل کے بہترین بچاؤ کے باوجودگول کرکے اپنی ٹیم کو 2-1سے برتری دلادی۔یہ گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago