الخور، 5 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)
انگلینڈ نے اتوار کے الخور واقع البیت اسٹیڈیم میں اپنے راونڈ آف 16 کے میچ میں سینیگال کو 3-0 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس سے ہوگا۔
سینیگال نے میچ کے آغاز میں انگلینڈ کو تھوڑا چیلنج پیش کیا، لیکن ہاف ٹائم سے کچھ دیر قبل جارڈن ہینڈرسن اور کپتان ہیری کین نے گول کرکے انگلینڈ کو 2-0 کی برتری دلادی۔ دوسرے ہاف میں بکائیو ساکا نے تیسرا گول کر کے انگلینڈ کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔
میچ کے 38ویں منٹ میں ہینڈرسن نے جوڈ بیلنگھم کے خوبصورت پاس پر انگلینڈ کی جانب سے گول کا آغاز کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل کین نے گول کیپر ایڈورڈ مینڈی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بہترین گول کر انگلش ٹیم کو2-0کی سبقت دلا دی ۔ انگلینڈ کے لیے کین کا یہ 52 واں گول تھا۔ اس کے ساتھ وہ وین رونی (53 گول) کے بعد انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ہاف ٹائم تک انگلینڈ میچ میں 2-0 سے آگے تھا۔ سینیگال کے منیجر ریگوبرٹ سانگ نے ہاف ٹائم کے بعد چند متبادل کیے لیکن اس کا میچ پر بہت زیادہ اثر نہیں پڑا اور میچ کے 57 ویں منٹ میں بکائیو ساکا نے ہوم فل فوڈن کے کراس پر ہیڈ کر کے انگلینڈ کو 3-0 کی برتری دلا دی۔ ساکا کا گول ورلڈ کپ 2022 میں انگلینڈ کا 12 واں گول تھا۔ انگلینڈ اس جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل میں داخل ہوگیا ہے جہاں اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…