جموں ،17 دسمبر (انڈیا نیریٹو)
اسٹارتیز گیندباز عمران ملک کو بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے بعد جموں و کشمیر رنجی ٹرافی کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کو مدھیہ پردیش کے خلاف اپنے پہلے میچ میں اننگ کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران اس میچ کا حصہ نہیں تھے۔ وہ قومی ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش دورے پر تھے۔
بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹار تیز گیند باز ٹیم انڈیا کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے بائیں ہاتھ کے باصلاحیت تیز گیند باز مجتبیٰ یوسف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ بجبہاڑا کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جموں و کشمیر کے آخرہ گیارہ کا حصہ نہیں تھے۔ مجتبیٰ نے رنجی ٹرافی کے تین میچوں میں بہترین 6/49 کے ساتھ 12 وکٹیں حاصل کی ہیں۔عمران ملک گجرات کے خلاف اپنے اگلے میچ کے لیے ٹیم کے ساتھ احمد آباد جائیں گے۔ جموں و کشمیر کا اگلا میچ 20 دسمبر سے گجرات کے خلاف نریندر مودی اسٹیڈیم موٹیرا، احمد آباد میں کھیلا جائے گا ۔