کھیل کود

فیفا ورلڈ کپ 2022: کروشیا کو3-0سے شکست دے کرارجنٹینا فائنل میں پہنچا

دوحہ، 14 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

 فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ارجنٹینا نے جارحانہ کھیل کی بدولت کروشیا کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔ اس جیت کے بعد لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا اب تیسری بار خطاب جیتنے سے صرف ایک قدم دور ہے۔فائنل میں اس کا مقابلہ فرانس اور مراکش کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنلکی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ منگل کی رات دیر گئے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ تقریباً 80000 شائقین کی گنجائش والا لوسیل اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ میچ کے لیے دونوں ممالک کے سپورٹرز کا جوش و خروش پورے شباب پر تھا۔

 میچ کا پہلا گول ارجنٹینانے کیا۔ ارجنٹینا کو 34ویں منٹ میں پنالٹی شاٹ ملا جسے کپتان لیونل میسی نے گول میں تبدیل دیا۔ اس کے بعد 39ویں منٹ میں جولین الواریز نے ارجنٹینا کی جانب سے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی۔

میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری رہا۔ دوسرے ہاف  میں بھی ارجنٹینا کے کھلاڑی کروشیا پر حاوی رہے۔ میچ کے 70ویں منٹ میں ارجنٹینا کے کپتان میسی کے شاندار پاس کو اسٹرائیکر جولین الواریز نے گول میں تبدیل کر اپنی ٹیم کو 3-0 کی برتری دلا دی۔

پورے میچ میں کروشین کھلاڑی دباؤ میں کھیلتے نظر آئے۔اس دوران کروشیا کی ٹیم نے کچھ اچھے موو بنائے لیکن گول میں تبدیل کرنے کے لئے اچھے فنشر کی کمی واضح طور پر نظر آئی۔

قابل ذکر ہے کہ ارجنٹینا کے پاس تیسری بار فیفا ورلڈ کپ جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ اب وہ تیسری بار خطاب جیتنے  سے محض ایک قدم دور ہیں۔ ارجنٹینا اب تک دو بار 1978 اور 1986 میں خطاب جیت چکا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago