کھیل کود

فیفا ورلڈ کپ: فرانس کو شکست دے کر تیسری بار عالمی چیمپئن بنا ارجنٹینا

پنالٹی شوٹ آوٹ میں 4-2 سے درج کی جیت

لوسیل ،18 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

 قطر میں کھیلے گئے  فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئن فرانس کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں 4-2 سے شکست دے کر خطاب  اپنے نام کر لیا۔ ارجنٹینا نے اپنی شروعاتی چاروں پنالٹیز کو تبدیل کیا، جب کہ فرانس صرف دو میں کامیاب رہا۔

فرانسیسی اسٹار کھلاڑی کائیلان ایمباپے کی ہیٹ ٹرک کے باوجود ارجنٹینا تیسری بار فٹبال ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہا۔ اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے لیونل میسی نے اس میچ میں دو گول کیے۔

قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خطابی مقابلے میں ارجنٹینا کی ٹیم شروع سے ہی جارحانہ رہی۔ ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے 23ویں منٹ میں ہی پنالٹی پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد 36ویں منٹ میں اینجل ڈی ماریا نے فرانس پر ارجنٹینا کی برتری کو دوگنا کردیا۔ اس طرح پہلا ہاف ارجنٹینا کے حق میں رہا۔

 دوسرے ہاف میں فرانس نے رفتار دکھانا شروع کر دی لیکن بہت کوششوں کے باوجود ٹیم کو کامیابی نہیں مل رہی تھی۔ ایک وقت لگا کہ میچ ارجنٹینا کے حق میں 2-0کی کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

آخر کار 80ویں منٹ میں فرانس کو پہلی پنالٹی ملی۔کائیلان ایمباپے  نے میچ میں فرانس کی واپسی کی راہ ہموار کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھایا۔ اگلے ہی منٹ میں ایمباپے نے ایک اور گول کرکے اسکور 2-2 سے برابر کردیا۔

مقررہ 90 منٹ کے بعد دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر رہیں۔ میچ 30 منٹ کے اضافی وقت میں چلا گیا۔ یہاں بھی میسی کا جادو کام آیا اور انہوں نے 109ویں منٹ میں گول کر کے ارجنٹینا کو ایک بار پھر برتری دلادی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago