Categories: کھیل کود

فرنچ اوپن 2021: جوکووچ نے ستسیپاس کو شکست دے کر 19 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا

نئی دہلی / پیرس ، 14 جون (انڈیا نیرٹیو)

سربیا کے نوواک جوکووچ نے سخت لڑائی کے بعد یونان کے اسٹیفانو ستِسیپاس کو ہرا کر 2021 اوپن کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں جوکووچ نے ستسیسپاس کو 6-7 ، 2-6 ، 6-3 ، 6-2 اور 6-4سے شکست دیکر 19 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل لیاہے۔

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ دوسرا فرنچ اوپن ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے یہ اعزاز 2016 میں جیتا تھا۔

نوواک جوکووچ نے سنسنی خیز پانچ سیٹ میچ میں فرنچ اوپن 2021 کے فائنل میچ میں اسٹیفانوستسسیپاس کو شکست دی۔ یہ میچ کل چار گھنٹے 11 منٹ تک جاری رہا۔ پہلا سیٹ ایک گھنٹہ 12 منٹ تک جاری رہا ، جس میں ستسیپاس نے 7-6 (8-6) سے کامیابی حاصل کی۔ مقابلہ کا دوسرا سیٹ بھی سِتسیپاس کے نام رہا۔

اس کے بعد جوکووچ نے تیسرے سیٹ میں واپسی کی اور اسے 6-3 سے اپنے نام کرلیا۔ اس کے بعد چوتھا سیٹ بھی آسانی سے 6-2 سے جیت لیا۔ اس کے بعد میچ دلچسپ ہوگیا۔ لیکن جوکووچ نے میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور اسے اپنے نام کرلیا۔

اوپن ایرا میں چار گرینڈ سلیم کودوبارجیتنے والے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جوکووچ کے علاوہ آسٹریلین ٹینس کے راڈ حوض اور رائے ایمرسن، دو مرتبہ یا اس سے زیادہ کے تمام گرینڈ سلیم خطاب جیت چکے ہیں۔

سچن ، لکشمن نے نوواک جوکووچ کو فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی

سابق ہندوستانی کرکٹرز سچن تندولکر اور وی وی ایس لکشمن نے اتوار کے روز عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کی فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کی تعریف کی اور مبارکباد پیش کی۔

جوکووچ نے ٹائٹل میچ میں یونان کے اسٹیفانوس تِسیپاس کو شکست دینے کے بعد اپنے کیریئر میں دوسری بار فرنچ اوپن کا اعزاز حاصل کیا۔ جوکووچ نے چار گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والے میچ میں ستسپاس کو 6-7 ، 2-6 ، 6-3 ، 6-2 ، 6-4 سے شکست دی۔

جہاں تندولکر جوکووچ کی’ذہنی استقلال ‘کی تعریف کی ،وہیں لکشمن نے جوکووچ کی ’انتہائی خود اعتمادی‘ کی تعریف کی۔

سچن نے ٹویٹ کیا ’کیا فائنل ہے، سر چکرادینے والا۔چند مشکل میچوںنوواک نے شاندار واپسی کی،وہ جسمانی اورذہنی طور پر بھی کافی مضبوط تھے جس کی وجہ سے انہوں نے فائنل جیت لیا۔

لکشمن نے ٹویٹ کیا ’نوواک جوکووچ کو 19 ویں گرینڈ سلیم جیتنے پر بہت بہت مبارکباد۔پچھڑنے کے بعدواپس آنا ، اور جس طرح سے انہوں نے جیت حاصل کی ، انہوںنے بے حد اعتماد اور ذہنی استقلال کا مظاہرہ کیا۔ سچے چیمپیئن۔“

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago