Categories: کھیل کود

ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے لئے تاریخ رقم کرنے کا ایک بہت بڑا موقع: گرجیت کور

بنگلورو، 15 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی ڈیفنڈر گرجیت کور، جو قومی ٹیم کے لیے 87 میچ کھیل چکی ہیں، اپنے کیریئر میں پہلی بار اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ گرجیت نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کے لئے تاریخ رقم کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا’جب آپ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ کھیلتے ہیں تو، آپ کو نہ صرف اپنے کھیل کے بارے میں سوچنا شروع کرنا ہوگا، بلکہ یہ بھی سوچنا ہوگا کہ آپ دوسرے کھلاڑیوں کو کس طرح آگے لے جا سکتے ہیں۔ اورجس طرح سے ہم کھیل رہے ہیں یہ ایک بہت اچھا موقع ہے ہمارے لئے کہ ہم تاریخ رقم کریں۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ہاکی کھیلنا کیسے شروع کیا تو گرجیت نے کہا’میں امرتسر کے میادی کلاں میں ایک کسان پریوار میں پیدا ہوئی،کھیلنا تو دور کی بات ہے  ہاکی نام ہی میرے خاندان کے لئے اجنبی تھا۔ میری بہن – پردیپ اور میں نے ابتدائی سال گاؤں کے قریب ایک پرائیویٹ اسکول میں بتائے۔  پھر ہم کیروں کے ایک بورڈنگ اسکول میں چلے گئے جو ہمارے گھر سے تقریبا 70 کلومیٹر دور تھا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں مجھے اور میری بہن کو کچھ نیا کرنے کی کوشش کرنے کا موقع ملا۔مجھے ہاکی کے بارے میں کچھ نہیں معلوم تھا۔ کیوں سارا دن میں دوسری لڑکیوں کو کھیلتا دیکھتی تھی۔ انہیں کھیلتا دیکھ کر مجھے بھی کھیل کا شوق پیدا ہوگیا۔‘

گرجیت نے مزید بتایا کہ ڈریگ فلکنگ کے فن نے انھیں کیسے 2014 میں ہندوستانی ٹیم میں اپنا مقام مضبوط بنانے میں مدد فراہم کی۔

انہوں نے کہا’ڈریگ فلکس جدید دور کی ہاکی کا لازمی حصہ ہے اور ڈریگ فلکس ایسی چیز ہے جس نے مجھے قومی ٹیم میں اپنا مقام بنانے میں مدد فراہم کی۔ یہ بات یوروپ کے 2017 کے دورے تک نہیں تھی جہاں مجھے ٹون سیپ مینکے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے سہیل عباس اور منک وین ویڈرن جیسے ہاکی کے بڑے کھلاڑیوں کی کوچنگ کی ہے۔انہوں نے مجھے ڈریگ فلکس کے بارے میں تقریباً سب کچھ سکھایا۔انہوں نے مجھ سے اپنی تکنیک میں تھوڑی  سی  تبدیل کرنے کے لئے کہا، اور اس سے مجھے اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago