کھیل کود

جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیاں کس طرح ہیں زوروں پر؟

محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے’’اسپورٹس فار سینئرز‘‘کے تحت جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع کے مختلف اسپورٹس زونوں کے سینکڑوں معزز بزرگوں نے آج مختلف مسابقتی کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

اس دوران گورنمنٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے سکریٹری کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اور ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی رہنمائی میں ’نیچر واک 23‘ نوجوانوں کو وادی کے مختلف تاریخی اہمیت کے حامل اور قدرتی طور پر خوبصورت مقامات کی سیر کرانے کے لیے ایک آؤٹ آف باکس اقدام ہے۔

 اننت ناگ ضلع کے مختلف اسکولوں کے 25 طلبا کے گروپ نے مشہور دچیگام نیشنل پارک کی سیر کی۔انہیں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے 3 سینئر فیلڈ عہدیداروں نے ساتھ لے کر گئے۔ طلبا کو نیشنل پارک کے مختلف اہم اور نایاب پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔

 واضح رہے کہ وادی کشمیر کے دیگر تمام اضلاع کے طلبا بھی رواں ماہ کی 31 تاریخ تک طے شدہ شیڈول کے مطابق نیچر واک میں حصہ لے رہے ہیں۔ نیچر واک 23 کا انعقاد محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ آف وائلڈ لائف پروٹیکشن کے تعاون سے کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر وسیم راجہ نے رینجر چاڈورہ بڈگام کا دورہ کیا اور تمام عمر کے لڑکیوں کے انٹر سکول ٹگ آف وار مقابلوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں ٹورنامنٹ میں طالبات کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے پر اسپورٹس زون کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے یقیناً محکمے کو مقابلہ جاتی کھیلوں میں لڑکیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت میں مدد ملے گی۔ ان کے ساتھ ڈی وائی ایس ایس او سری نگر اور محکمہ کے دیگر افسران بھی تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago