تہذیب و ثقافت

مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام محفل صوفیانہ، کیا ہے خاص؟

صوفی سیمینار، صوفیانہ مشاعرہ اور فکری اجلاس پر مبنی ہوگا پروگرام

مدھیہ پردیش اردو اکادمی سنسکرتی پریشد محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام “وحدت میں تیری حرف دوئی کا نہ آسکے” اردو ادب میں وحدت الوجود پر مبنی محفل صوفیانہ: صوفی سیمینار، صوفیانہ مشاعرہ اور فکری اجلاس کا انعقاد۱۲ مئی ۲۰۲۳ کو ٹرائبل میوزیم آڈیٹوریم، شیاملہ پلس، بھوپال میں کیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ محفل صوفیانہ پروگرام تین اجلاس پر مبنی ہوگا۔پہلے اجلاس کے تحت دوپہر 2 بجے صوبے کے سبھی ضلع کوآرڈینیٹروں کے ساتھ فکری اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اکادمی کے زیر اہتمام آنے والے دنوں میں منعقد ہونے والے سلسلہ اور تلاش جوہر پروگرام کا خاکہ تیار کیا جائے گا۔دوسرا اجلاس شام 5 بجے منعقد کیا جائے گا جس میں “وحدت میں تیری حرف دوئی کا نہ آسکے” کے تحت اردو ادب میں وحدت الوجود پر مبنی  صوفی سیمینار میں ملک کے ممتاز ادبا شمیم طارق ممبئی، ضیا علوی لکھنؤ اور ڈاکٹر مہتاب عالم بھوپال اظہار خیال کریں گے۔

آخری اجلاس کے تحت شام 7 بجے کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اپنا کلام پیش کریں گے۔مشاعرے میں جو شعراء کرام شرکت کررہے ہیں ان میں ظفر صہبائی ۔ بھوپال ، صغیر احمد نوری ۔ بارہ بنکی، آغا سروش – حیدر آباد اقبال اشہر ۔ دلی، را جیش ریڈی ممبئی ، شارق کیفی ۔ بریلی، حافظ رفیق محسن اندور، ندیم شاد ۔ دیوبند، سالم سلیم ۔ دلی ، گووند گیتے کھنڈوا، ایوب عاصم چشتی ۔ بڑنگر اجین ، رشمی صبا (گوالیار ) ، پونم میرا ( گروگرام) اور غوثیہ خان سبین بھوپال وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ضیا علوی انجام دیں گے۔

ڈاکٹر نصرت مہدی نے بھوپال کے تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے ۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago