Categories: کھیل کود

پاکستانی تیز گیند باز شعیب اختر نے کیسے دنیا کے سب سے تیزگیند باز کا خطاب حاصل کیا؟

یوم پیدائش پر خصوصی تحریر

پاکستان کے عظیم گیند باز تیز گیند باز شعیب اختر آج اپنا 46 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرکٹ تاریخ کی سب سے تیز گیند پھینکی ہے۔

شعیب اختر کی پیدائش 13 اگست 1975 کو پاکستان کے راولپنڈی میں ہوئی تھی۔ ان کا بچپن کافی غریبی میں گزرا تھا۔ شعیب اختر اپنی پوری فیملی کے ساتھ ایک کمرے کے گھر میں رہتے تھے اور ان کے والد نائٹ واچ مین تھے۔

شعیب اختر نے 22 سال کی عمر میں سال 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اپنی رفتار اور خطرناک گیند بازی سے دنیا کے بیسٹ بلے بازوں کو پریشان کیا۔ حالانکہ گیند بازی میں کمال کرنے والی شعیب اختر میدان پر اپنی حرکتوں کے سبب بھی کئی بار تنازعہ میں رہے۔

شعیب اختر کے نام کرکٹ کی تاریخ کی سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے سال 2003 میں انگلینڈ کے خلاف 161.3 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کی گیند پھینکی تھی۔ اس گیند کا سامنا انگلینڈ کے سلامی بلے باز نک نائٹ نے کیا تھا۔

46  ٹسٹ کھیلنے والے اس تیز گیند باز نے 178 وکٹ لئے ہیں۔ ٹسٹ کرکٹ میں وہ 12 مواقع پر 5 وکٹ 46 اور 4 مواقع پر 10 وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ شعیب اختر نے 163 ونڈے میچوں میں 247 اور 15 ٹی-20 میچوں میں 19 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

شعیب اختر نے سمی گریوال کے ساتھ 2005 میں ایک انٹرویو میں مانا تھا کہ وہ میدان پر گالی دیتے تھے۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پال ایڈمس نے شعیب اختر پر گالی دینے کا الزام لگایا تھا۔ شعیب اختر کی شبیہ ایک برے کرکٹر کی رہی، جن پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے، اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو پیٹنے کے بھی الزام لگے۔ اس کے سبب ان پر پابندی لگی اور بڑے بڑے جرمانے لگائے گئے۔ اتنا ہی نہیں، سال 2003 میں عالمی کپ میں سینئر گیند باز وقار یونس کے ساتھ جھگڑا تک کرلیا تھا، جس کے سبب انہیں ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔

تنازعہ اور چوٹ کے سبب شعیب اختر اپنے 14 سال کے کیریئر میں صرف 224 میچ ہی کھیل سکے۔ ان کے نام کرکٹ میں تینوں فارمیٹ میں 444 وکٹ درج ہے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 36.5 کا ہے۔ 400 سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والوں میں ان کا اسٹرائیک ریٹ صرف لست ملنگا (32.8) سے کم ہے۔ واضح رہے کہ متھیا مرلی دھرن کا اسٹرائیک ریٹ 46.8، شین وارن کا 51.2 اور گلین میک گرا- وسیم اکرم کا اسٹرائیک ریٹ 44.5 کا تھا۔

شعیب اختر نے سال 2011 میں ہوئے عالمی کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ عالمی کپ سیمی فائنل میں پاکستان کو ہندوستان نے شکست دی تھی۔ شعیب اختر اس میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago