کھیل کود

راجستھان رائلز کےلیے سب سےزیادہ رن بنانے والےکھلاڑی کیسےبنےسنجوسیمسن؟

گوہاٹی، 6 اپریل

 ہندوستانی بلے باز اور راجستھان رائلز (آر آر) کے کپتان سنجو سیمسن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں اپنے فرنچائزی کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

سنجو نے بدھ کو پنجاب کنگز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔ میچ میں 198 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں سیمسن نے 25 گیندوں پر 42 رن بنائے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ان کے بلے سے 168.00 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن نکلے۔ ان کی اننگز کا خاتمہ تیز گیند باز ناتھن ایلس نے کیا جنہوں نے انہیں میتھیو شارٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرانے کے بعد آوٹ کیا۔

راجستھان رائلز کے لیے 118 میچوں میں سیمسن نے 30.46 کی اوسط سے 3138 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے 119 کے بہترین اسکور کے ساتھ دو سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ان کے رن 137.99 کے اسٹرائیک ریٹ سے آئے ہیں۔

انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے بلے باز اجنکیہ رہانے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے راجستھان کے لیے 106 میچوں میں 35.60 کی اوسط سے 3,098 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے 105 کے بہترین اسکور کے ساتھ ٹیم کے لیے دو سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago