تعلیم

این سی ای آر ٹی کی کتابیں نہ لینے والے پرائیویٹ اسکولوں پر کارروائی، کیسے دیکھتے ہیں آپ

رائے گڑھ، 6 اپریل

 این سی ای آر ٹی کی کتابیں نہ لینے والے پرائیویٹ اسکولوں پر انتظامیہ کارروائی کرے گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، رائے گڑھ نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے تمام پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ اگر والدین کو کسی خاص پبلشر کی کتابیں خریدنے کے لیے دباو ڈالے جانے کی شکایت پائی جاتی ہے، تو متعلقہ اسکول کی تسلیمیت کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ پرائیویٹ اسکولوں میں نیشنل کونسل فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کے بجائے پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں پڑھانے کے لیے فہرستیں والدین کے حوالے کی جا رہی ہیں۔ ایک طرف جہاں سرکاری اسکولوں میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں وہیں پرائیویٹ اسکول پرائیویٹ پبلشرز کی کتابوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

گزشتہ کچھ وقت سے محکمہ تعلیم کو شہر کے پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے حق تعلیم قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے این سی ای آر ٹی کی کتابوں کو قبول نہ کرتے ہوئے والدین کو صرف ایک خاص پبلشر سے کتابیں خریدنے پر مجبور کئے جانے کی شکایتیں محکمہ تعلیم کو مل رہی تھیں۔

 یہی نہیں بلکہ بازار میں ان کتابوں کی عدم دستیابی کی صورت میں والدین کو کتابیں متعلقہ اسکول یا اسکول کی جانب سے مقرر کردہ اسٹیشنری کی دکانوں سے پرنٹ ریٹ پر فروخت کی جارہی تھیں۔ جسے والدین کو خریدنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا۔

اس لیے ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ا?فیسر رائے گڑھ نے بدھ کے روز ایسے اسکولوں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں جو آر ٹی آئی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں، اگر ایسی شکایتیں پائی جاتی ہیں تو متعلقہ اسکول کی تسلیمیت منسوخ کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago