Categories: کھیل کود

خانہ جنگی کی وجہ سےملک چھوڑ کرپاکستان میں رہنا کتنا مشکل تھا راشد خان کے لیے؟ کم عمری میں اپنے کارناموں سے سب کو کیا حیران

افغانستان کے سابق کپتان اور نوجوان لیگ اسپنر راشد خان(Rashid Khan) آج یعنی 20 ستمبر کو 23 سال کے ہوگئے۔ بے حد کم عمر میں راشد خان نے کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں۔ سال 1998 میں وہ اپنے 10 بھائی بہنوں کے ساتھ رہتے تھے، لیکن ملک میں خانہ جنگی کے سبب کچھ دنوں کے لئے ان کی فیملی پاکستان چلی گئی تھی، لیکن پھر راشد خان لوٹے اور اپنے کرکٹ کیریئر کو آگے بڑھایا۔ وہ 19 سال 165 دن میں افغانستان کے کپتان بن گئے تھے۔ وہ ایسا کرنے والے دنیا کے سب سے نوجوان کھلاڑی تھے۔

18 اکتوبر 2015 کو انہوں نے زمبابوے کے خلاف ونڈے مقابلے سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ اسی سال 26 اکتوبر کو انہوں نے ٹی-20 انٹرنیشنل میں بھی ڈیبیو کیا۔ وہ ٹی-20 میں ڈیبیو کیا۔ وہ ٹی-20 کے 18 نمبر-1 گیند باز رہ چکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں سال 2018 میں ونڈے رینکنگ کے ٹاپ-10 میں راشد خان جگہ بنانے والے سب سے نوجوان کھلاڑی بنے تھے۔ وہ آئی سی سی آل راونڈر رینکنگ میں بھی ٹاپ پر رہ چکے ہیں۔

سب سے تیز 100 وکٹ لینے کا عالمی ریکارڈ

راشد خان کے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کی بات کی جائے تو وہ اب تک 5 ٹسٹ میچون میں 34 وکٹ لے چکے ہیں۔ 4 بار 5 وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ وہیں ونڈے میں انہوں نے 74 میچوں میں 140 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ 5 بار 4 اور 4 بار 5 وکٹ لئے ہیں۔ 18 رن دے کر 7 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ وہ ونڈے کرکٹ میں سب سے کم میچوں میں 100 وکٹ لینے کا عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں۔ انہوں نے 44 میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ وہ 51 ٹی-20 انٹرنیشنل میں 95 وکٹ لے چکے ہیں۔

پوری دنیا کے سبھی بڑے ٹی-20 لیگ میں کھیلتے ہیں

گزشتہ دنوں افغانستان کے اقتدار پر پھر سے طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے۔ اس وجہ سے ملک میں افراتفری کا ماحول ہے۔ اکتوبر – نومبر میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے لئے راشد خان کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا، لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا کہ ٹیم سلیکشن میں ان سے کسی طرح کی بات نہیں کی گئی تھی۔ حالانکہ وہ ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ وہ آئی پی ایل، بگ بیش لیگ، پاکستان سپرلیگ سمیت پوری دنیا کی سبھی بڑی ٹی-20 لیگ میں اترتے ہیں۔ آئی پی ایل میں وہ سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم میں شامل ہیں۔ ان کے اوور آل ٹی-20 کیریئر کی بات کی جائے تو وہ 277 میچوں میں 384 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں وہ 1246 رن بھی بنا چکے ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 146 کا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago