Categories: تفریح

کس ماسٹرمہیش بھٹ 72یوم پیدائش منا رہے ہیں، کیا آپ جانتے ہیں مہیش بھٹ کی یہ کہانیاں؟

کس (Kiss) ماسٹرمہیش بھٹ 72یوم پیدائش منا رہے ہیں، کیا آپ جانتے ہیں مہیش بھٹ کی یہ کہانیاں؟

ممبئی: مہیش بھٹ (Mahesh Bhatt) بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے کامیاب فلم سازوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کو کئی ہٹ فلمیں دی ہیں اور اکثر اپنی فلموں کو لے کر وہ سرخیوں میں چھائے رہے اور تنازعات کا بھی شکار رہے۔  مہیش بھٹ اپنی فلموں یا پروفیشنل لائف کی وجہ سے ہی نہیں، پرسنل لائف کو لے کر بھی خوب سرخیوں میں رہے۔ اکثر تنازعات کا شکار رہے 72 سال کے مہیش بھٹ آج یعنی 20 ستمبر (Happy Birthday Mahesh Bhatt) کو اپنا یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ تو آئیے ان کے یوم پیدائش کے موقع پر آپ کو ان کی زندگی کے متنازعہ قصوں اور ذاتی زندگی کے بارے میں بتاتے ہیں۔

مہیش بھٹ کے والد کا نام نانا بھائی بھٹ اور ماں کا نام شیریں محمد علی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مہیش بھٹ کے والدین نے شادی نہیں کی تھی اور اس کا اثر مہیش بھٹ کی زندگی پر بھی نظر آیا۔

کالج کے دنوں میں مہیش بھٹ کو لورین برائٹ نام کی لڑکی سے پیار ہو گیا۔ لورین نے شادی کے بعد اپنا نام بدل کر کرن بھٹ رکھا۔ پوجا بھٹ اور راہل بھٹ ان کے ہی بیٹے ہیں۔

لیکن کرن بھٹ سے شادی کے بندھن میں بندھنے کے دوران ہی مہیش بھٹ کا دل پروین بابی پر آگیا، جس کا اثر یہ ہوا کہ ان کی شادی شدہ زندگی میں درار پڑگئی۔

کرن بھٹ سے مہیش بھٹ کے رشتے خراب ہونے لگے اور پھر اچانک ان کی زندگی میں سونی رازدان آگئیں۔ اس وقت مہیش بھٹ اور کرن بھٹ ایک ساتھ ہی رہتے تھے۔

ابھی تک دونوں نے قانونی طور پر طلاق نہیں لیا تھا اور مہیش بھٹ نے سونی رازدان سے شادی کرلی۔ سونی رازدان سے مہیش بھٹ کی دو بیٹیاں عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ ہیں۔

مہیش بھٹ اپنی بیٹی پوجا بھٹ کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہے۔ انہوں نے ایک میگزین کے لئے پوجا بھٹ کو لپ کس کرتے ہوئے فوٹو شوٹ کرایا تھا، جسے لے کر خوب ہنگامہ مچا اور مہیش بھٹ کی خوب تنقید ہوئی۔

یہی نہیں، مہیش بھٹ نے تو ایک انٹرویو میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر پوجا بھٹ ان کی بیٹی نہیں ہوتیں تو وہ اس سے شادی کر لیتے۔ حالانکہ وہ چاہے جتنے ہی تنازعہ میں گھرے، اب بھی وہ اپنی بات بے باکی کے ساتھ رکھتے ہیں۔

مہیش بھٹ، سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد بھی اپنی کچھ تصاویر کو لے کر تنازعہ میں رہے، جس میں وہ آنجہانی اداکار کی گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ریاچکرورتی کے ساتھ نظر آئے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago