کھیل کود

وراٹ کوہلی کے انسٹاگرام فولوورز کی تعداد میں زبردست اضافہ

وراٹ کوہلی کے 250 ملین انسٹاگرام فالوورز ہوئے

نئی دہلی، 26 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی انسٹاگرام پر 250 ملین فالوورز کو عبور کرنے والے پہلے اور واحد ہندوستانی بن گئے ہیں۔ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں وہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونیل میسی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

کوہلی اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایس) میں رائل چیلنجرز  بنگلور (آر سی بی) کے لئے بطور سلامی بلے باز لگاتار دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔

وراٹ کا آئی پی ایل 2023 کا سیزن بہت اچھا رہا، آئی پی ایل 2023 کے 14 میچوں میں انہوں نے 53.25 کی اوسط اور 139 سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ سے 639 رن بنائے۔ انہوں نے اس سیزن میں دو سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، ان کا بہترین اسکور 101 ہے۔ وہ لیگ میں اب تک سب سے زیادہ رن بنانے والے تیسرے بلے باز ہیں۔

وراٹ نے ٹی 20 کرکٹ میں آٹھ سنچریاں اسکور کی ہیں جن میں ہندوستان کے لیے ایک بین الاقوامی سنچری اور آر سی بی کے لیے سات سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹی- 20 کیریئر میں 374 میچوں میں 11,965 رن بنائے ہیں۔

وراٹ کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے اور وہ ایک طویل عرصے سے انسٹا پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے شخص ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انسٹاگرام ہینڈل پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ایشین بھی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago