وزیراعظم افتتاحی تقریب میں 75 روپے کا سکہ جاری کریں گے
نئی دہلی، 26 مئی ( ہ س)
وزیر اعظم نریندر مودی نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر 75 روپے کا سکہ جاری کریں گے۔ سکے کے ایک طرف اشوک ستون کے شیر ہوں گے جس کے نیچے ’’ستیہ میو جیتے‘‘ لکھا ہوگا وہیں بائیں طرف دیوناگری رسم الخط میں لفظ “بھارت” اور دائیں طرف انگریزی میں “انڈیا” لکھا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی یہ سکہ جاری کریں گے۔ 75 روپے کے اس سکے کا وزن 35 گرام ہوگا۔ اس میں 50 فیصد چاندی، 40 فیصد تانبا اور 5-5 فیصد نکل اور زنک دھات کا مرکب ہوگا۔
معلومات کے مطابق اس سکے پر روپے کا نشان بھی ہوگا اور لائن کیپٹل کے نیچے بین الاقوامی ہندسوں میں 75 کی قیمت لکھی جائے گی۔ سکے کادوسرا پہلو پارلیمنٹ کمپلیکس کی تصویر دکھائے گا، جب کہ اوپری طرف دیوناگری رسم الخط میں ‘سنسد سنکول’ کے الفاظ اور انگریزی میں ‘پارلیمنٹ کمپلیکس’ نچلے حصے پر کندہ ہوں گے۔
اس کے علاوہ اس سکے پر پارلیمنٹ کی تصویر کے بالکل نیچے سال 2023 لکھا جائے گا۔ یہ سکہ حکومت ہند کے کولکاتا ٹکسال نے بنایا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…