پونے، 15 نومبر( انڈیا نیریٹو)
بنگلورو بلز نے اتوار کے روزپونے کے سری شیو چترپتی اسپورٹس کمپلیکس میں ویوو پرو کبڈی لیگ سیزن 9 میں تمل تھلائیواز پر 40-34 سے جیت درج کی۔ حالانکہبلز کے اسٹار ریڈر وکاس کنڈولا کی فارم ٹیم کے لیے پریشانی کاسبب بنی ہوئی ہے۔
وکاس کی فارم کے بارے میں، بنگلورو کے ہیڈ کوچ رندھیر سنگھ نے کہا، ”میں وکاس کنڈولا کو فارم میں واپس لاو¿ں گا۔ میں اسے ایک چیلنج کے طور پر لینے جا رہا ہوں۔ وکاس حیدرآباد لیگ میں اچھا کھیلیں گے۔ یہ سیزن اب تک کافی مسابقتی رہا ہے۔ ہم اس وقت ٹرافی کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ ہم اسے قدم بہ قدم آگے بڑھا رہے ہیں“۔
بنگلورو بلز نے اتوار کو تمل تھلائیوازکے پرائم ریڈر نریندر کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بلز کے کپتان مہندر سنگھ نے نریندر کے خلاف اپنی ٹیم کے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا،”ہمارے کوچ نے دیکھا کہ نریندر ریڈ کرتے وقت پہلے ڈیفنڈرس کے حملے کا انتظار کرتا ہے۔ ایک بار جب ڈیفنڈر اسے پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں، تو نریندر تیزی سے لائن کو عبور کرنے کا ایک طریقہتلاش کر تا ہے۔ ہم نے اسے ذہن میں رکھا اور ہم اس کھیل میں اس سے نمٹنے میں کامیاب رہے“ ۔
جے پور پنک پینتھرس کا مقابلہ منگل کے روز یو ممبا سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے اپنے گزشتہ میچوں میں زبردست جیت درج کی تھی۔ جہاں پینتھرس ریڈر ارجن دیشوال پر انحصار کرے گی، وہیں ریڈر گمان سنگھ ممبئی کی جانب سے چارج کی قیادت کریں گے۔ دوسرے میچ میں منگل کو تیلگو ٹائٹنز کا مقابلہ بنگلورو بلز سے ہوگا۔