کھیل کود

آئی سی سی نے کرکٹ کے نئے قوانین میں کی تبدیلی،جان کرہو جائیں گے حیران

دبئی، 20 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھیل کے کئی قوانین میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ تبدیل شدہ قوانین یکم اکتوبر 2022 سے نافذ العمل ہوں گے۔

چیف ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کی جانب سے سورو گنگولی کی زیرقیادت مینز کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کے بعد قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سورو گنگولی نے کہا ”آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

میں کمیٹی کے ارکان کے تعاون سے خوش ہوا جس کے نتیجے میں اہم سفارشات سامنے آئیں۔ میں تمام ممبران کا ان کے قیمتی ان پٹ اور مشوروں کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں“۔

نئے قوانین درج ذیل ہیں

 کیچ آؤٹ ہونے پر نیا بلے باز  ہی کر گا بلے بازی

آئی سی سی کے نئے قوانین کے مطابق کیچ آؤٹ ہونے پر نیا بلے باز ہی بیٹنگ کرے گا، پرانے اصول کے مطابق اگر کیچ کے دوران کریزتبدیل ہو جاتی تھی تو نان اسٹرائیکر بیٹسمین  بلے بازی کرتا تھاجب کہ نیا بلے باز بولنگ اینڈ پرہوتاتھا۔

گیند کو پالش کرنے کے لیے رال کے استعمال پر مستقل پابندی

ساتھ ہی گیند کو پالش کرنے کے لیے سلائیوا(رال) کے استعمال پر بھی مستقل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ پابندی کووڈ کی وجہ سے دو سال سے زیادہ کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں عارضی طور پر لگائی گئی تھی۔

بلے باز کے پاس اسٹرائیک کے لیے 2 منٹ

بیٹنگ کے لیے آنے والے بلے باز کو اب ٹیسٹ اور ون ڈے میں دو منٹ کے اندر اسٹرائیک لینے کے لیے تیار رہنا ہوگا جب کہ ٹی۔20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 90 سیکنڈ کی موجودہ حد برقرار رکھی گئی ہے۔

گیند کوکھیلنے کا بلے باز کا حق

اگر کوئی گیند پچ سے دورگرتی ہے تو نئے اصول کے تحت اس گیند پر شاٹ کھیلنے کی بھی اجازت ہوگی لیکن اس دوران بلے باز کا بیٹ یا اس کے جسم کا کچھ حصہ پچ کے اندر رہنا چاہیے۔

اگر وہ اس اسے آگے آتا ہے تو  امپائر اسے ڈیڈ بال کے لئے کال کریں گے۔ کوئی بھی گیند جس پر بلے باز پچ چھوڑ کر شاٹ کھیلنے پر مجبور  ہوگا،اسے نو بال دیا جائے گا۔

کھلاڑی کے غلط طریقے سے موومنٹ کرنے پر سزا کی تجویز

اگر فیلڈنگ کرنے والا کوئی کھلاڑی غلط طریقے سے موومنٹ کرتا ہے تو اسے ابھی ڈیڈ بال قرار دے دیا جاتا ہے اور بلے باز کا شاٹ منسوخ کر دیا جاتا ہے۔

اب اس میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ اگر کھلاڑی جان بوجھ کر یہ حرکت کرتا ہے  تو بلے باز کو پنالٹی کے طور پر پانچ رن دیے جائیں گے۔

کچھ دوسرے بڑے فیصلے

جنوری 2022میں ٹی۔20انٹر نیشنل میں شروع کی گئی ان میچ پنالٹیز(جس کے تحت کوئی فیلڈنگ ٹیم مقررہ وقت تک اپنے اوورز کرانے میں ناکام رہتی ہے، تو ایک ایکسٹرا فیلڈر کو فیلڈنگ سرکل کے اندر لایا جاتا ہے)،  اب 2023 میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کی تکمیل کے بعداسے ون ڈے میں اپنایا جائے گا۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام مردوں اور خواتین کے ون ڈے اور ٹی۔20 میچز کے لیے کھیل کی شرائط میں ترمیم کی جائے گی تاکہ دونوں ٹیموں کی جانب سے اتفاق ہونے پر ہائبرڈ پچز کا استعمال کیا جا سکے۔

فی الحال، ہائبرڈ پچز صرف خواتین کے ٹی۔20 انٹرنیشنلز میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں شامل ارکان درج ذیل ہیں

سورو گنگولی (چیئرمین)؛ رمیز راجہ (آبزرور)؛ مہیلا جے وردھنے اور راجر ہارپر (سابق کھلاڑی)؛ ڈینیل ویٹوری اور وی وی ایس لکشمن (موجودہ کھلاڑیوں کے نمائندے)؛ گیری اسٹیڈ (رکن ٹیم کوچ نمائندہ)؛ جے شاہ (مکمل ممبر نمائندہ)؛ جوئل ولسن (امپائر نمائندہ)؛ رنجن مدوگلے (آئی سی سی چیف ریفری)؛ جیمی کاکس (ایم سی سی نمائندہ)؛کائل کوئٹزر (ایسوسی ایٹ نمائندہ)؛ شان پولاک (میڈیا نمائندہ)؛گریگ بارکلے  اورجیوف الارڈیس (آنریری- آئی سی سی  صدر اور چیف ایگزیکٹو)؛ کلائیو ہچکاک (کمیٹی سکریٹری)؛ ڈیوڈ کینڈکس (شماریات دان)۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago