Categories: کھیل کود

اولمپکس میں خود ہی گلے میں ڈالنا ہوگامیڈل، کورونا کی وجہ سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر بھی پابندی

اولمپکس میں خود ہی گلے میں ڈالنا ہوگامیڈل، کورونا کی وجہ سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر بھی پابندی

اولمپکس میں حصہ لینے والے ہر کھلاڑی کو خواب ہوتا ہے تمغہ جیت کر اپنا اور اپنے ملک کا نام روش کرنا۔جیت حاصل کرنے والے  ایتھلیٹوں کو پوڈیم جب  میڈل پہنایا جاتا ہے تو یہ اس کی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ ہوتا ہیلیکن کورونا وبا کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس میں ایسا نہیں ہوگا۔ اس بار جیتنے والے ایتھلیٹوں کو اپنے میڈل خود ہی اپنے گلے میں ڈالنے ہوں گے۔ ساتھ میڈل سیریمنی کے دوران ایتھلیٹس کے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک نے بدھ کے روزپریزنٹیشن کی تقریب کے لیے نئی ایس او پی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا”جیتنے والے ایتھلیٹس کو میڈل  ٹرے میں دیئے جائیں گے۔ یہاں سے انہیں تمغہ خود ہی پہننا پڑے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جو شخص تمغہ ٹرے میں رکھے گا،وہ ڈس انفیکشنڈ دستانے پہنے ہوئے ہوگا۔پریزنٹر اور ایتھلیٹ کا  اس دوران ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اس دوران نہ توہینڈ شیک  ہوگا اور نہ ہی گلے کی اجازت ہوگی“۔

کورونا وبا کی وجہ سے، 8 اگست تک ٹوکیو میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ اولمپک اسٹیڈیم میں شائقین کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پہلے کہا گیا تھا کہ 50فیصد شائقین (زیادہ سے زیادہ 10 ہزار) کو ہر اسٹیڈیم میں داخلہ دیا جاسکتا ہے لیکن، کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر، داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ بدھ کے روز بھی ٹوکیو میں 1149 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ گذشتہ 6 ماہ میں  ایک  دن میں کورونا سے متاثرہ افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago