لکھنؤ، 03 مئی ( انڈیا نیرٹیو)
انڈین پریمیئر لیگ میں بدھ کے روز لکھنؤ کے ایکانا اسٹیڈیم میں لکھنؤ جائنٹس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ ہوگا۔ مہندرسنگھ دھونی ایکانا میں پہلی بار کرکٹ میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔ دھونی کے کریز کی وجہ سے ایل ایس جی اور سی ایس کے کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ کے نرخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مہندر سنگھ دھونی کے مداحوں کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے بدھ کو ہونے والے میچ کے ٹکٹ کی قیمت ابتدائی دنوں میں 349 روپے تھی لیکن اب اس کا ریٹ 1500 ہو گیا ہے۔ اس کے بعد 1650، 2750 اور 2800 کے ٹکٹ ہیں جب کہ اب تک سب سے مہنگی ٹکٹ جس کی قیمت 14000 روپے تھی اس کے لئے 24000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
لکھنؤ سپر جائنٹس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان لیگ مرحلے کا میچ آج ایکانا اسٹیڈیم میں دوپہر 3:30 بجے شروع ہوگا۔ دھونی نے 2016 میں ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، جب کہ ایکانا میں پہلا میچ 2018 میں ہوا تھا۔ ورلڈ کپ 2019 کے بعد، انہوں نے کرکٹ کے تمام بین الاقوامی فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…