Categories: کھیل کود

بولٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے بلے بازی لائن اپ کو متحرک کرنے کی ضرورت: کوہلی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے ہفتہ کو کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی- 20 ورلڈ کپ میں ٹرینٹ بولٹ کی رفتار اور سوئنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے بیٹنگ لائن اپ کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کوہلی نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم واضح طور پر اس مقابلے میں کچھ معیاری گیند بازوں کے خلاف میدان میں اتریں گے اور جس شدت سے یہ ٹورنامنٹ چل رہا ہے وہ بہت مختلف ہے۔ اس لیے ہم جانتے ہیں کہ ہم ان گیند بازوں سے مقابلہ کرنے والے ہیں۔یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ ہم ذہنی طور پر میدان میں کیسے جاتے ہیں اور ہم اس سے کیسے نمٹتے ہیں۔ اگر ٹرینٹ کہتے ہیں کہ وہ وہی کرنا چاہتے ہیں جو شاہین نے ہمارے خلاف کیا تو وہ ایسا کرنے کے لیے متحرک ہوتے ہیں اور ہمیں ان پر دباؤ بانے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے کہاکہ اس طرح کھیل چلتا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ دیگر حالات کے بارے میں نہیں سوچنا دباؤ کی حالت میں بلے بازی کرنے کی کنجی ہے۔ بھونیشور کمار کی فارم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوہلی نے کہاکہ میں کسی ایک شخص کو اکیلا نہیں کرنا چاہتا، باؤلنگ گروپ کے طور پر ہم وکٹیں لینے میں ناکام رہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ کھیل میں ایسا ہو سکتا ہے۔ یہ اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ جب آپ میدان میں کامیاب ہوتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف کہاں غلطی ہوئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago