کھیل کود

بھارت اور آسٹریلیا ٹسٹ: احمد آباد ٹیسٹ ڈرا ،بھارت نے 2-1سے سیریز پر کیا قبضہ

احمد آباد ، 13 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

گجرات کے احمدآباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا بارڈر- گواسکر ٹرافی کے تحت چارٹسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹسٹ میچ ڈرا ہوگیا ہے۔ پانچ دن تک چلے میچ میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور دونوں ٹیموں نے آخری دن کے آخری سیشن میں ہاتھ ملا لئے ہیں۔

ٹیم انڈیا نے 4ٹسٹ میچوں کی سیریز2-1سے اپنے نام کرلیا ہے۔ احمد آباد میں آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں480رن کا اسکور بنایا تھا، جب ٹیم انڈیا نے وراٹ کوہلی کے186رنوں کی بدولت571رنوں کا بڑا اسکور بنایا۔ بھارتی ٹیم نے پہلی اننگ میں 91رنوں کی برتری حاصل کرلی ہے، دوسری اننگ میں آسٹریلیا نے ڈٹ کر بلے بازی کی اور2وکٹ کے نقصان پر175رن بنا لئے۔

آخری دن جب نتیجہ نکلنے کی کوئی امید نہیں ملی تو دونوں ٹیموں نے ہاتھ ملایا اور میچ ڈرا ہوگیا۔دوسری اننگ میں آسٹریلیا کی طرف سے ٹراوس ہیڈ نے سب سے زیادہ90رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ مارنس لابوسچگنے63رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اسمتھ10رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی طرف سے ایک وکٹ اشون اور ایک وکٹ اکشر پٹیل نے حاصل کئے۔

اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 571 رنز بنائے تھے اور پہلی اننگز کی بنیاد پر 91 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 480 رنز بنائے تھے۔ بھارت کی جانب سے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے پہلی اننگز میں 186 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

بین الاقوامی کرکٹ میں یہ ان کی 75ویں اور ٹیسٹ کرکٹ میں 28ویں سنچری تھی جب کہ اوپنر شبھمن گل نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 128 رنز بنائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago