Categories: کھیل کود

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 24اکتوبر کو بھڑیں گے بھارت اور پاکستان

آئی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کب کھیلا جائے گا؟ اس کی معلومات منظر عام پر آچکی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔  ذرائع کے مطابق    منتظمین نے  تاریخ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا، "ہاں،  دونوں حریف 24 اکتوبر کو ٹکرائیں گے۔"

پچھلے مہینے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے گروپوں کا اعلان کیا تھا جن کی میزبانی بی سی سی آئی اومان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کرے گی۔  معروف حریف بھارت اور پاکستان کو سپر 12 کے گروپ 2 میں رکھا گیا ہے۔ گروپوں کا فیصلہ 20 مارچ 2021 تک ٹیم رینکنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچز دو راؤنڈ میں منعقد کیے جائیں گے۔ اسے گول -1 اور سپر 12 کا نام دیا گیا ہے۔ راؤنڈ 1 میں آٹھ ٹیمیں ہوں گی۔ ان میں سے سری لنکا اور بنگلہ دیش خود بخود کوالیفائی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ چھ دیگر ٹیموں نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2019 کے ذریعے اپنے مقامات کی تصدیق کی ہے۔ ان آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے اور گروپ بی۔

سری لنکا کے علاوہ آئرلینڈ، ہالینڈ او ر نامیبیا گروپ اے میں ہیں۔ گروپ بی میں بنگلہ دیش کے علاوہ عمان، پاپوا نیو گنی (پی این جی) اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ہیں۔ ان دو گروپوں میں سے دو دو ٹیمیں سپر 12 میں جائیں گی۔ سپر 12 میں دو گروپ بھی ہوں گے جنہیں گروپ -1 اور گروپ -2 کا نام دیا گیا ہے۔

سابق چمپئن انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کو سپر 12 کے گروپ 1 میں رکھا گیا ہے۔ راؤنڈ 1 سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیمیں بھی ہوں گی۔ سابق چمپئن بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو گروپ 2 میں رکھا گیا ہے۔ اس میں راؤنڈ 1 سے کوالیفائی کرنے والی دیگر دو ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago