Categories: کھیل کود

بھارت نے انگلینڈ کو پہلے ٹی۔20 میں 50 رن سے ہرایا، ہاردک پانڈیا نے بکھیری چمک

ساؤتھیمپٹن، 8 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈ کارکردگی (51 رن، 4 وکٹیں) کی مدد سے ہندوستان نے پہلے ٹی-20 میں انگلینڈ کو 50 رن سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے 3 ٹی-20 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ہندوستانی ٹیم کی تیز شروعات

اس میچ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ لیا۔ روہت شرما اور ایشان کشن نے ہندوستان کو تیز شروعات دلائی۔ خاص طور پر روہت کچھ زیادہ ہی جارحانہ تھے۔ معین علی نے تیسرے اوور میں روہت کو 29 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر کے بھارت کو پہلا جھٹکا دیا۔ روہت نے 14 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 24 رنوں کی تیز اننگز کھیلی۔ اس کے بعد معین نے ایشان کشن (8) کو آؤٹ کر کے بھارت کو دوسرا جھٹکا بھی دیا۔ بھارت نے 5 اوور میں 46 رن پر 2 وکٹ گنوا دیے۔

دیپک ہڈا اور سوریہ کمار یادو نے ہندوستانی اننگ کو سنبھالا

یہاں سے دیپک ہڈا اور سوریہ کمار یادو نے ہندوستانی اننگ کو سنبھالا۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 43 رنوں کی شراکت قائم کی۔ 9ویں اوور میں ہڈا کو کرس جارڈن نے 89 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا۔ ہڈا نے 17 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 33 رن بنائے۔ سوریہ کمار 12ویں اوور میں 126 کے مجموعی اسکور پر جارڈن کا دوسرا شکار بنے۔ سوریہ نے 19 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 39 رن بنائے۔

ہاردک پانڈیا کی نصف سنچری

اس کے بعد ہاردک پانڈیا نے اکشر پٹیل کے ساتھ مل کر ہندوستانی اننگز کو آگے بڑھایا۔ 17ویں اوور میں اکشر 171 کے مجموعی اسکور پر 17 رن بنانے کے بعد پارکنسن کا شکار بنے۔ اس کے بعد ہاردک نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ تاہم اگلے ہی اوور میں ٹاپلے نے انہیں آؤٹ کر کے بھارت کو چھٹا جھٹکا دیا۔ ہاردک نے 33 گیندوں میں 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 51 رن بنائے۔ اس کے بعد ہندوستان نے 195 کے مجموعی اسکور پر دنیش کارتک (11) اور ہرشل پٹیل (3) کی وکٹیں گنوا دیں۔ بھونیشور کمار 1 اور ارشدیپ سنگھ 2 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں پر 198 رن بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن اور معین علی نے 2-2 اور آر ٹاپلے، ٹائیمل ملس اور میتھیو پارکنسن نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی خراب شروعات، ہاردک اور بھونیشور نے دئے ابتدائی جھٹکے

199 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلش ٹیم کی شروعات خراب رہی اور بھونیشور نے پہلے اوور میں 1 رن کے مجموعی اسکور پر جوس بٹلر (00) کو بولڈ کر کے انگلینڈ کو پہلا جھٹکا دیا۔ ہاردک نے 5ویں اوور میں 27 کے مجموعی اسکور پر جیسن رائے (04) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو دوسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 19.3 اوور میں 148 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 36، ہیری بروک نے 28، کرس جارڈن نے 26 اور ڈیوڈ ملان نے 21 رن بنائے۔بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 4، ارشدیپ سنگھ اور یوزویندر چہل نے 2-2 اور بھونیشور کمار اور ہرشل پٹیل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago