Categories: کھیل کود

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے ہرایا، سیریز میں 1-0 کی سبقت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے یہاں پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پانچویں دن لنچ کے بعد 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 327 رنز بنائے تھے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 197 رنز بنا سکی۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 174 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کے سامنے 305 رنز کا ہدف دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پانچویں دن جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں پر 94 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ کپتان ڈین ایلگر نے دن کی پانچویں گیند پر محمد شامی کو چوکا لگا کر ٹیم کو تین ہندسوں تک پہنچا دیا۔ 130 کے مجموعی اسکور پر ایلگر (77) کو بمراہ نے ایل بی ڈبلیو کیا اور جنوبی افریقہ کو دن کا پہلا اور اننگز کا پانچواں جھٹکا دیا۔ کوئنٹن ڈی کاک (21) کو 161 کے مجموعی سکور پر محمد سراج نے بولڈ کر کے جنوبی افریقہ کو چھٹا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد محمد شامی نے 164 کے مجموعی اسکور پر ویان مولڈر (1) کو بولڈ کرکے ہندوستان کو ساتویں کامیابی دلائی۔ 190 کے مجموعی اسکور پر شامی نے مارکو جانسن (13) کو پویلین بھیج کر ہندوستان کو آٹھویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد اشون نے کاگیسو ربادا (00) اور لونگی اینگیڈی (00) کو 191 کے مجموعی سکور پر پویلین بھیج کر ہندوستان کو 113 رنز سے فتح دلائی۔ ٹیمبا باوما 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ اور محمد شامی نے 3-3 جبکہمحمد سراج اور روی چندرن اشون نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے کے ایل راہل (123) کی شاندار سنچری اور مینک اگروال (60) کی نصف سنچری کی بدولت 327 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی اینگیدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز 197 رنز پر سمٹ گئی اور بھارت کو 130 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد بھارت کی دوسری اننگز 174 رنز پر سمٹ گئی اور جنوبی افریقہ کو 305 رنز کا ہدف ملا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago