Categories: کھیل کود

دوسرے ٹی 20 میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی

دوسرے ٹی 20 میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی

احمد آباد ، 15 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

ایشان کشن کی طوفانی نصف سنچری اور کپتان ویراٹ کوہلی کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابر کرلی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔ جواب میں ہندوستان نے ہدف 17.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔

ایشان نے 32 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اسی کے ساتھ ہی کوہلی 49 گیندوں پر 73 رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔ اس دوران انہوں نے 5 چوکے اور تین چھکے لگائے۔

165رنز کے ہدف کے تعاقب میں ، ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب تھی اور اوپنر کے ایل راہل ایک بار پھر ناکام رہے اور پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے ۔

لیکن اس کے بعد اپنا پہلا بین الاقوامی ٹی20 کھیل رہے ایشان کشننے انگلینڈ کے بولرز کی زبردست دھنائی کی اور کپتان ویراٹ کوہلی کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 94 رنز کی شراکت کی۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 28 گیندوں پر مکمل کی۔ انہوں نے 32 گیندوں پر 56 رنز بنائے اور وہ 10 ویں اوور میں عادل راشد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 14 ویں اوور میں ، رشبھ پانت 130 کے کل اسکور پر 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس دوران انہوں نے دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔

اس کے بعد ، کوہلی نے 35 گیندوں پر اپنے کیریئر کی 26 ویں نصف سنچری مکمل کی۔ اس دوران انہوں نے تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اس کے بعد کوہلی اور شریاس ایئر نے کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور ہندوستان کو 7 وکٹوں سے فتح دلائی۔ کوہلی 49 گیندوں پر 73 رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago