کھیل کود

بھارت نے یک روزہ سیریز میں نیوزی لینڈ کو کیا وہائٹ واش، سیریز پر 3-0 قبضہ

نئی دہلی،25جنوری(انڈیا نیریٹو)

اندور میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو90 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ کپتان روہت شرما اور شبھمن گل میچ کے ہیرو رہے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے ڈبل سنچری کی شراکت داری کی، جس کی وجہ سے کیوی بلے بازوں کو واپسی کا کوئی موقع ہی نہیں ملا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر کردیا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

اس دوران ان کے بلے سے 13 چوکے اور 5 چھکے لگے

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مگر یہ فیصلہ ان کی ٹیم کے لئے غلط ثابت ہوا۔ سیریز کے پہلے میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے شبھمن گل نے اس میچ میں ایک بار پھر بلے سے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 78 گیندوں کا سامنا کرکے 112 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران ان کے بلے سے 13 چوکے اور 5 چھکے لگے۔

وہیں کپتان روہت شرما نے بھی 85 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہٹ مین نے 9 چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ آخر میں ہاردک پانڈیا نے شاندار بلے بازی کی۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی۔روہت اور شبھمن گل نے ہندوستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کا مڈل آرڈر تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا۔

لیکن ہاردک پانڈیا نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کی ذمہ داری اٹھائی۔ انہوں نے 38 گیندوں میں 54 رنز بنائے۔ ہاردک نے تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔ہاردک نے گیند سے بھی ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں فن ایلن ہاردک پانڈیا کے میچ کے پہلے اوور کی دوسری گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز ڈیون کانوے نے 100 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 138 رنز کی اننگز کھیلی۔ تاہم دوسرے بلے بازوں کی جانب سے تعاون نہیں ملنے کی وجہ سے ان کی ٹیم کو میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago