کھیل کود

بھارتی کرکٹروں نے عرفان پٹھان کو سالگرہ پر دی مبارک باد

ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان آج اپنی 38ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہندوستانی کرکٹروں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے

عرفان کو مبارکباد دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹویٹ کیا۔ 173 بین الاقوامی میچز، 301 بین الاقوامی وکٹیں اور 2821 بین الاقوامی رنز، ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے ہندوستانی کرکٹر، 2007 ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن عرفان پٹھان کوسالگرہ مبارک۔

قدآور ہندوستانی کرکٹر سچن تندولکر نے ٹویٹ کیا،’ایک پیارے دوست کو سالگرہ مبارک ہو جس کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی ہے۔ آپ کی یہ مسکراہٹ قائم رہے اور سب کے  ساتھ خوشیاں بکھیریں۔

ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے ٹویٹ کیا، ’میرے سوئنگ کے سلطان بھائی عرفان پٹھان کو سالگرہ مبارک ہو! ہنستے رہو، حوصلہ افزائی کرتے رہو۔‘

ہندوستانی مڈل آرڈر کے تجربہ کار چتیشور پجارا نے بھی آل راؤنڈر کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پجارا نے ٹویٹ کیا، ’ہیپی برتھ ڈے عرفان پٹھان کا آنے والا سال خوش اور کامیاب ہو۔ چمکتے رہیں!‘

ہندوستانی اوپنر شیکھر دھون نے بھی ٹویٹ کیا، ’عرفان بھائی آپ کو سالگرہ مبارک ہو، خدا آپ کو اچھی صحت اور خوشیوں سے نوازے‘۔سابق ہندوستانی مڈل آرڈر بلے باز سریش رائنا نے بھی 2002 سے ایک ساتھ کھیلنے کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کرکٹر کو مبارکباد دی۔

رائنا نے ٹویٹ کیا، ’بہترین اور شاندار دوست عرفان پٹھان کو سالگرہ مبارک ہو، بھائی آپ کے ساتھ 2002 سے کھیلے ہیں، اور بہت سی یادیں ہیں جو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا، آپ کو ہمیشہ کامیابی اور خوشی کی خواہش کرتا ہوں۔! جلد ملتے ہیں!’

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago