کھیل کود

ہندوستانی ٹیم پنالٹی شوٹ آوٹ میں کویت کو شکست دے کر 9ویں بار سیف چیمپئن بنی

بنگلورو،05جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستان کی فٹ بال ٹیم نے کویت کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں 5-4سے شکست دے کر ساوتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن چیمپئن شپ (سیب )کے خطاب پر قبضہ کر لیا۔

گول کیپر گرپریت سنگھ سندھو نے فیصلہ کن پنالٹی کو بچانے کے لیے ڈائیولگائی اور اس طرح ہندوستان نے منگل کے روز بنگلورو کے کانتی ویرا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خطابی مقابلے میں  کویت کو شوٹ آؤٹ میں 5-4 سے شکست دے دی۔

ہندوستانی ٹیم نے  نویں بار سیف فٹ بال چیمپئن شپ کاخطاب  اپنے نام کیا ہے ۔ کھیل کے 120 منٹ تک دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابری پر تھیں۔پنالٹی شوٹ آوٹ کے پانچ راونڈز کے بعد بھی اسکور 4-4تھا جس کے بعد سڈن ڈیتھ پر فیصلہ ہوا۔

مہیش نیروم نے اسکور کیا اور ہندوستان کے گول کیپر گرپریت سندھو نے ڈائیونگ کرتے ہوئے خالد حاجیہ کی شاٹ کو بچا کر ہندوستان کو جیت دلا دی۔

ریگولر ٹائم کے اندر، شعیب الخالدی نے 14ویں منٹ میں کویت کو برتری دلائی تھی، جب کہ لالیاں زوالا چھانگٹے نے 39ویں منٹ میں ہندوستان کے لئے  برابری کا گول کیا۔۔ دفاعی چیمپئن بھارت اور کویت نے بھی آخری گروپ میچ میں 1-1 سے ڈراکھیلا  تھا۔

ہندوستان نے دوسری بار پینلٹی شوٹ آؤٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل یکم جولائی کو سیمی فائنل میں بھی لبنان کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں 4-2سے شکست دی تھی۔

ہندوستان کی طرف سے کپتان سنیل چھیتری، سندیش جھنگن، شبھاشیش بوس، چھانگٹے اور مہیش نے گول کیے جبکہ اودانتا سنگھ ہدف سے چوک گئے۔ شوٹ آوٹ سے قبل، کویت نے پہلے ہاف میں کئی مواقع پیدا کئے۔

اس کا نتیجہ 14ویں منٹ میں اس وقت نکلا جب مبارک الفانینی بائیں بازو سے عبداللہ البلوشی کے پاس گیا۔ البلوشی نے گیند الخالدی کے پاس کی جنہوں نے گول کرکے کویت کو برتری دلادی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago