عالمی

مصر اور ترکیہ کے درمیان ایک دہائی کے بعد سفارتی تعلقات بحال

انقرہ،05جولائی(انڈیا نیرٹیو)

مصر اور ترکیہ نے ایک عشرے کے بعد باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات بحال کر لیے ہیں اور ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں سفیروں کا تقرر کردیا ہے۔

دونوں ممالک کے وزراء  خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمرو الہمامی انقرہ میں مصر کے سفیر ہوں گے جبکہ ترکی نے صالح متلو سین کو قاہرہ میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے اس اعلان کے بعد ایک نیوزکانفرنس میں کہا کہ ’’یہ تقرر تعلقات کو معمول پر لانے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔اب سے ہمارے تعلقات سیاسی، اقتصادی اور دیگر تمام شعبوں میں تیزی سے بہتر ہوتے رہیں گے۔ یہ ہمارے صدر اور حکومت کی خواہش ہے‘‘۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات 2013 میں اس وقت خراب ہوئے تھے جب مصر کے آرمی چیف جنرل عبدالفتاح السیسی نے الاخوان المسلمون کے منتخب صدر محمد مرسی کو اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔اس وقت مصر نے ترکیہ کے سفیر کو ملک بدر کر دیا تھااور انقرہ پر الزام عاید کیا تھا کہ وہ ان تنظیموں کی پشت پناہی کر رہا ہے جو ملک کو کمزور کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔

اس کے بعد سے قاہرہ میں ترکیہ کا سفیر تعینات نہیں تھا۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے ساتھ مئی میں ملاقات میں دوطرفہ سفارتی تعلقات بحال کرنے سے اتفاق کیا تھا۔

انقرہ اور قاہرہ میں دونوں ملکوں کے سینئر حکام کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے مشاورت 2021 میں شروع ہوئی تھی اور اس وقت ترکیہ مصر، متحدہ عرب امارات، اسرائیل اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago