Categories: کھیل کود

روشنی نے خراب کیا کھیل، ٹیم انڈیا کے ہاتھوں سے پھسل گئی جیت

گرین پارک میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ہوا ڈرا

کم روشنی کی وجہ سے کھیل جلد ختم ہوا، بھارت جیت سے محضایک وکٹ دور تھا

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہاں کھیلا جا رہا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ کم روشنی کی وجہ سے جب کھیل روکا گیا تو ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لیے محض ایک  وکٹ درکار تھی۔

284 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز خراب رہا اور ول ینگ صرف دورن بناکر ٹیم کے تین رن کے مجموعی اسکور پر روی چندرن اشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس کے بعد ٹام لیتھم اور نائٹ واچ مین ولیم سمر ویل نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔ لنچ کے فوراً بعد سمر ویل (36) امیشن یادو کی گیند پر شبھمن گل کو کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد ٹام لیتھم (52) نصف سنچری اننگ کھیلنے کے بعد 118 کے مجموعی اسکور پر اشون کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں لیکن آخر میں رچیت رویندرا (91 گیندوں پر 18 رن) اور اعجاز پٹیل (23 گیندوں، 2 رن) نے شاندار دفاع کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو شکست ہونے سے بچا لیا۔ بھارت کی جانب سے دوسری اننگ میں رویندرجڈیجہ نے 4، روی چندرن اشون نے 3، امیش یادیو اور اکشرپٹیل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت کی پہلی اننگ 345 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے شریس ائیر نے بہترین سنچری اسکو رکرتے  ہوئے 105 رن بنائے۔ اءئر کے علاوہ شبھمن گل نے 52، رویندر جڈیجہ نے 50 اور روی چندرن اشون نے 38 رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساوتھی نے پانچ، کائل جیمیسن نے تین اور اعزاز پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 296 رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم نے سب سے زیادہ 95 رن بنائے۔ لیتھم کے علاوہ ول ینگ نے 89 اور کائل جیمیسن نے 23 رن بنائے۔ بھارت کو پہلی اننگ کی بنیاد پر 49 رن کی برتری حاصل تھی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے اپنی دوسری اننگ میں شریس ائیر کے 65، ردھیمان ساہا کے ناٹ آوٹ 61، روی چندرن اشون کے 32 اور اکشر پٹیل کے ناٹ آوٹ 28 رنوں کی بدولت 7وکٹ کے نقصان پر 234رن بناکر اپنی اننگ ڈیکلیئر کر دی اور نیوزی لینڈ کے سامنے  284 رن کا ہدف رکھا۔

اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے شریس ائیر کو پلیئر آف دی میچ قراردیا گیا۔ انہوں نے پہلی اننگ میں شاندار105رن اور دوسری اننگ میں 65رن بنائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago