Categories: کھیل کود

آئی او اے کے صدر نے ہندوستانی ایتھلیٹوں کو متنبہ کیا

کہا کہ  ٹوکیو پہنچنے پر، کچھ غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

نئی دہلی، 10 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر نریندر دھرو بترا نے ہفتہ کے روز ہندوستانی ایتھلیٹوں کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ اولمپکس میں ٹوکیو پہنچنے پر انہیں کچھ غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئی او اے کے سربراہ نے کہا کہ  ناریتا ایئر پورٹ پر پہنچنے پر جمہوریہ چیک سمیت بہت سے ممالک کو   کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بترا نے ایک بیان میں کہا، "ایتھلیٹوں کو امیگریشن کے عمل کے آغاز سے قبل 4 گھنٹے انتظار کرنا پڑا اور ٹرانسپورٹمیں سوار ہونے کے لئے تین گھنٹے انتظارکیا۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھانا اور پانی مہیا نہیں کیا گیا تھا، اور رضاکارانہ خدمات تقریبا  ً نہ ہونے کے برابر تھیں۔بترا نے کہا، "جرمنی نے اطلاع دی ہے کہ رضاکارانہ خدمات تقریبا  نہ ہونے کے برابر ہیں۔"

انہوں نے کہا، "آپ سب کے ساتھ ایسی چیزوں کا اشتراک کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہوائی اڈے سے کھیلگاؤں تک پہنچنے تک آپ ذہنی طور پر اس کی توقع کر سکتے ہیں، اس کھیل کا انعقاد غیر معمولی حالات میں کیا جارہا ہے۔ ہمیں چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ جاپان کی حمایت کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ "

بترا نے اس معاملے کو آرگنائزنگ کمیٹی کے پاس اٹھایا اور بتایا   کہ جاپانی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مذکورہ بالا معاملات مزید رونما نہ ہوں۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے، "یہ معاملہ آج آرگنائزنگ کمیٹی کے پاس اٹھایا گیا ہے۔ وہ اس پر حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ اس بات کا یقین کیا جا سکے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔"ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago