Categories: کھیل کود

سابق کپتان سنیل گواسکر کو یوم پیدائش مبارک

گواسکر کی72 ویں سالگرہ پر، لکشمن اور جے شاہ نے مبارک باد دی

نئی دہلی، 10 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سنیل گواسکر آج اپنی 72 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ سابق ہندوستانی بلے باز وی وی ایس لکشمن اور بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے اس موقع پر ان کومبارک باددی ہے۔

لکشمن نے ٹویٹ کیا، " میرے بچپن کے ہیرو سنیل گواسکر کو یوم پیدائش کی بہت بہت مبارک باد۔ انہوں نے بہت سارے نوجوان ہندوستانی بلے بازوں میں بلا خوف و خطر دنیا کے بہترین بولروں کا مقابلہ کرنے کی ہمت اور اعتماد پیداکیا۔آپ کادن اورسال شانداررہے۔" سنی بھائی! "

جے شاہ نے کہا کہ گواسکر نے تیز بولروں کا سامنا کرتے ہوئے جس جر ات کا مظاہرہ کیا وہ ہمیشہ بے مثال رہے گا۔شاہ نے ٹویٹ کیا، " ہندوستانی کرکٹ کے 10ہزار ٹیسٹ رنز اسکور کرنے والے پہلے بلے باز کی عمدہ بلے بازی اور 72 ویں سالگرہ مبارک۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھی گواسکر، جو ایک بہترین بلے باز ہیں، کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

بی سی سی آئی نے ٹویٹ کیا، "1983 ورلڈ کپ کا فاتح، 233 بین الاقوامی میچ، 13ہزار،214 بین الاقوامی رنز، ٹیسٹ میں 10ہزاررن بنانے والے پہلے کھلاڑی، ٹیم انڈیا کے کپتان اور سنیل گواسکرکو سالگرہ کی بہت ساری مبارک باد۔"

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائزز چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور ممبئی انڈینز نے بھی گواسکر کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago