کھیل کود

آئی پی ایل 2023: اویش خان نے آخری اوور میں میچ کارخ کیسے پلٹا؟

جے پور، 20اپریل (انڈیا نیرٹیو)

جے پور میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2023 کے 26ویں میچ میں راجستھان رائلز کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 10 رن سے شکست دے دی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ نے 20 اوورز میںسات وکٹوں کے نقصان پر 154  رن بنائے۔ جواب میں راجستھان رائلز پورا اوور کھیلنے کے بعد صرف چھ وکٹ پر 144 رن کی اسکور کر سکی۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کا فیصلہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے اچھا ثابت ہوا۔ کائل میئرز اور کپتان کے ایل راہل نے 10.4 اوورز میں 82 رن جوڑ کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔

 راہل کی اننگ کا خاتمہ جیسن ہولڈر نے کیا اور وہ 32 گیندوں میں 39 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ نمبر 3 پر آیوش بدونی کچھ خاص نہ کر سکے اور صرف 1 رن بنا سکے۔ دیپک ہڈا کو 2 کے ذاتی اسکور پر روی چندرن اشون نے پویلین واپس بھیج دیا۔

 مائرز نے اچھی بلے بازی کی اور رواں سیزن کی اپنی تیسری نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 42 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رن کی اننگ کھیلی۔ مارکس اسٹونیس آخری اوور میں 21 اور نکولس پورن 29 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کرونال پانڈیا 4 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان رائلز کی جانب سے روی چندرن اشون نے سب سے زیادہ دو وکٹ لیے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان رائلز کو یشسوی جیسوال اور جوس بٹلر نے ٹھوس شروعات دی۔ دونوں نے 11.3 اوورز میں 87 رن جوڑے۔ جیسوال نے 35 گیندوں میں 44 رن کی اننگ کھیلی۔

سنجو سیمسن صرف 2 رن بنا سکے۔ جوس بٹلر نے 41 گیندوں پر 40 رن کی سست اننگ کھیلی۔ شمرون ہیٹمائر نے بھی 2 رن بناکر 104 اسکو ر پر پویلین واپس چلے گئے۔ یہاں سے دیودت پڈیکل نے ریان پراگ کے ساتھ مل کر میچ کو آخری اوور تک لے گئے، جس میں ٹیم کو 19 رن بنانے تھے۔ ریان پراگ نے پہلی ہی گیند پر اویش خان کی گیند پر چوکا لگا کر شاندار آغاز کیا۔

دوسری گیند پر ایک رن لیگ بائی کا آیا لیکن پڈیکل تیسری گیند پر 26 کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ اگلی گیند پر دھرو جریل بھی آؤٹ ہو گئے۔ اگلی دو گیندوں پر صرف 3 رن آئے اور ٹیم میچ ہار گئی۔ ریان پراگ نے ناٹ آؤٹ 15 رن بنائے۔ اویش خان نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago