جے پور، 20اپریل (انڈیا نیرٹیو)
جے پور میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2023 کے 26ویں میچ میں راجستھان رائلز کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 10 رن سے شکست دے دی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ نے 20 اوورز میںسات وکٹوں کے نقصان پر 154 رن بنائے۔ جواب میں راجستھان رائلز پورا اوور کھیلنے کے بعد صرف چھ وکٹ پر 144 رن کی اسکور کر سکی۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کا فیصلہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے اچھا ثابت ہوا۔ کائل میئرز اور کپتان کے ایل راہل نے 10.4 اوورز میں 82 رن جوڑ کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔
راہل کی اننگ کا خاتمہ جیسن ہولڈر نے کیا اور وہ 32 گیندوں میں 39 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ نمبر 3 پر آیوش بدونی کچھ خاص نہ کر سکے اور صرف 1 رن بنا سکے۔ دیپک ہڈا کو 2 کے ذاتی اسکور پر روی چندرن اشون نے پویلین واپس بھیج دیا۔
مائرز نے اچھی بلے بازی کی اور رواں سیزن کی اپنی تیسری نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 42 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رن کی اننگ کھیلی۔ مارکس اسٹونیس آخری اوور میں 21 اور نکولس پورن 29 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کرونال پانڈیا 4 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان رائلز کی جانب سے روی چندرن اشون نے سب سے زیادہ دو وکٹ لیے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان رائلز کو یشسوی جیسوال اور جوس بٹلر نے ٹھوس شروعات دی۔ دونوں نے 11.3 اوورز میں 87 رن جوڑے۔ جیسوال نے 35 گیندوں میں 44 رن کی اننگ کھیلی۔
سنجو سیمسن صرف 2 رن بنا سکے۔ جوس بٹلر نے 41 گیندوں پر 40 رن کی سست اننگ کھیلی۔ شمرون ہیٹمائر نے بھی 2 رن بناکر 104 اسکو ر پر پویلین واپس چلے گئے۔ یہاں سے دیودت پڈیکل نے ریان پراگ کے ساتھ مل کر میچ کو آخری اوور تک لے گئے، جس میں ٹیم کو 19 رن بنانے تھے۔ ریان پراگ نے پہلی ہی گیند پر اویش خان کی گیند پر چوکا لگا کر شاندار آغاز کیا۔
دوسری گیند پر ایک رن لیگ بائی کا آیا لیکن پڈیکل تیسری گیند پر 26 کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ اگلی گیند پر دھرو جریل بھی آؤٹ ہو گئے۔ اگلی دو گیندوں پر صرف 3 رن آئے اور ٹیم میچ ہار گئی۔ ریان پراگ نے ناٹ آؤٹ 15 رن بنائے۔ اویش خان نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔