Categories: کھیل کود

آئی پی ایل 2022: دہلی کیپٹلز کو بڑا جھٹکا، چنئی کے خلاف میچ سے قبل ایک رکن کورونا پازیٹیو

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی،08مئی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آئی پی ایل 2022 کے 55 ویں میچ میں، دہلی کیپٹلس کو چنئی سپر کنگز کے خلاف اپنا اگلا میچ کھیلنے سے پہلے   ٹیم کے لیے ایک بری خبر آ گئی ہے۔ دہلی کیپٹلس کا نیٹ بولر کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ آئی پی ایل 2022 کے لیے بی سی سی آئی کے بنائے گئے کورونا پروٹوکول کے مطابق دہلی کیپٹلز کو کورونا ٹیسٹ کے ایک اور دور سے گزرنا پڑے گا اور تب تک تمام کھلاڑی اپنے کمروں میں ہی آئیسولیٹ رہیں گے  ۔انڈین ایکسپریس کے مطابق دہلی کیپٹلز کے نیٹ باؤلر کے ساتھ ہی کورونا متاثر پایا گیا، اس کے ساتھ ٹیم ہوٹل کے کمرے میں ٹھہرے گیند باز کو بھی ہوم آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ دہلی کیپٹلس فی الحال 10 میں سے 5 جیت اور 5 ہار کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے قبل ڈی سی کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کی بھی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں کچھ میچز سے باہر ہونا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں ٹم سیفرٹ، مچل مارش اور سپورٹ اسٹاف کے 4 ارکان بھی گزشتہ ماہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ٹیم کے اندر کورونا کیس سامنے آنے کے بعد دہلی کیپٹلز کے میچوں کا شیڈول اور مقام بھی تبدیل کر دیا گیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago