نئی دہلی،08مئی (انڈیا نیرٹیو)
آئی پی ایل 2022 کے 55 ویں میچ میں، دہلی کیپٹلس کو چنئی سپر کنگز کے خلاف اپنا اگلا میچ کھیلنے سے پہلے ٹیم کے لیے ایک بری خبر آ گئی ہے۔ دہلی کیپٹلس کا نیٹ بولر کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ آئی پی ایل 2022 کے لیے بی سی سی آئی کے بنائے گئے کورونا پروٹوکول کے مطابق دہلی کیپٹلز کو کورونا ٹیسٹ کے ایک اور دور سے گزرنا پڑے گا اور تب تک تمام کھلاڑی اپنے کمروں میں ہی آئیسولیٹ رہیں گے ۔انڈین ایکسپریس کے مطابق دہلی کیپٹلز کے نیٹ باؤلر کے ساتھ ہی کورونا متاثر پایا گیا، اس کے ساتھ ٹیم ہوٹل کے کمرے میں ٹھہرے گیند باز کو بھی ہوم آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ دہلی کیپٹلس فی الحال 10 میں سے 5 جیت اور 5 ہار کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
اس سے قبل ڈی سی کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کی بھی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں کچھ میچز سے باہر ہونا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں ٹم سیفرٹ، مچل مارش اور سپورٹ اسٹاف کے 4 ارکان بھی گزشتہ ماہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ٹیم کے اندر کورونا کیس سامنے آنے کے بعد دہلی کیپٹلز کے میچوں کا شیڈول اور مقام بھی تبدیل کر دیا گیا تھا۔