Categories: کھیل کود

آئی پی ایل 2022: ممبئی کو دوہرا جھٹکا، پہلے شکست پھر کپتان پر جرمانہ

ممبئی، 28 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 میں دہلی کیپٹلس کے خلاف اپنے پہلے میچ میں  ممبئی انڈینس کودوہرا جھٹکالگاہے۔پہلے ٹیم کے ہاتھ سے  یقینی لگ رہی جیت پھسل گئی۔  اس کے بعد سلو اوور ریٹ کی وجہ سے کپتان روہت شرما پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا،”ممبئی انڈینس پر 27مارچ کو بریبورن اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کے لیے جرمانہ عائد کیا گیا ہے“۔

بیان میں مزید کہا گیا،”چونکہ یہ آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کے تحت کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق ٹیم کا سیزن کا پہلا جرم تھا، اس لیے ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے“۔

میچ کی بات کریں تو اس میچ میں ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو 178 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں دہلی کیپٹلس کی شروعات خراب رہی اور اس کے بعد وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ جب میچ اختتام کے قریب پہنچا تو دہلی کو 30 گیندوں میں 56 رن درکار تھے اور اس کی 6 وکٹیں بھی گر چکی تھیں لیکن یہاں سے للت یادیو (48 ناٹ آؤٹ) اور اکشر پٹیل (38 ناٹ آؤٹ) نے اپنی  دھماکہ خیز بلے بازی سے ٹیم کو فتح دلائی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago